وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 25 اگست کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے محنت کی قومی لیبر کانفرنس سے خطاب کریں گے


دو روزہ کانفرنس کا اہتمام آندھرا پردیش کے تروپتی میں کیا جا رہا ہے

اس کانفرنس سے مزدوروں کے مسائل اور کارکنوں کی بہبود سے متعلق معاملات پر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے میں مدد ملے گی

Posted On: 23 AUG 2022 9:00PM by PIB Delhi

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 25 اگست، 2022 کو شام 4:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے محنت کی قومی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ مرکزی وزارت محنت اور روزگار کی طرف سے 26-25 اگست، 2022 کو آندھرا پردیش کے تروپتی میں اس دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

یہ کانفرنس کوآپریٹو فیڈرلزم کے جذبے کے تحت بلائی جا رہی ہے، تاکہ مزدوروں سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ اس سے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان بہتر پالیسیاں بنانے اور کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لیے اسکیموں کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے میں مزید ہم آہنگی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

اس کانفرنس کے چار موضوعاتی اجلاس ہوں گے:سماجی تحفظ کو عالمگیر بنانے کے مدنظر آن بورڈنگ سوشل سیکورٹی کی اسکیموں کے لیے ای-شرم پورٹل کو مربوط کرنا؛  ریاستی حکومتوں کے ذریعے چلائے جا رہے ای ایس آئی اسپتالوں اور پی ایم جے اے وائی کے ساتھ انضمام کے ذریعے طبی نگہداشت  کو بہتر کرنے کے لیے سواستھیہ سے سمردھی؛  چار لیبر قوانین کے تحت ضابطوں کی تشکیل اور ان کے نفاذ کے لیے طریقہ کار؛ کام کے منصفانہ اور مساوی حالات، جی آئی جی اور پلیٹ فارم کے کارکنوں سمیت تمام کارکنوں کو سماجی تحفظ، کام کی جگہ پر جنسی مساوات وغیرہ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے وژن شرمیو جیتے  @2047۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 9458

 



(Release ID: 1854010) Visitor Counter : 137