سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
کسی بھی خطرناک یا ضرر رساں سامان کو لے جانے والی گاڑی کے لیے گاڑی کے محل وقوع کی نگرانی والے آلہ کے بارے میں نوٹیفکیشن
Posted On:
23 AUG 2022 2:44PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی ہے کہ گاڑی، جو نیشنل پرمٹ کے دائرے میں نہیں ہیں اور مختلف گیسوں جیسے آرگن، نائٹروجن، آکسیجن وغیرہ اور خطرناک اور ضرر رساں سامانوں کو لے جاتی ہیں، ان میں گاڑی کے محل وقوع کی نگرانے والے آلہ (لوکیشن ٹریکنگ ڈیوائس) موجود نہیں ہوتے ہیں۔
لہٰذا، وزارت نے جی ایس آر 617 (ای) مورخہ 3 اگست، 2022 کے ذریعے یہ لازمی کیا ہے کہ این 2 اور این 3 زمروں کی ہر ایک گاڑی، جن کی مینوفیکچرنگ نئے ماڈلوں کے معاملے میں 1 ستمبر، 2022 کو یا اس کے بعد ہوگی اور موجودہ ماڈلوں کے معاملے میں 1 جنوری، 2023 کو یا اس کے بعد ہوگی اور جو خطرناک یا ضرر رساں سامان لاتی لے جاتی ہیں، ان میں اے آئی ایس 140 کے مطابق ایک گاڑی کے محل وقوع کی نگرانی کا آلہ (لولیکشن ٹریکنگ ڈیوائس) لگایا جائے گا۔
گزٹ نوٹیفکیشن دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 9439
(Release ID: 1853954)
Visitor Counter : 135