وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے سڈنی میں مختلف اسکولوں، اعلیٰ تعلیم اور ہنرمندی کے تربیتی  اداروں کا دورہ کیا


ابتدائی تعلیم اور ڈیجیٹل لرننگ  میں آسٹریلیا کے بہترین طریقوں اور مثبت تجربات کو بھارت میں دوہرایا  جا سکتا ہے:  جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 22 AUG 2022 4:59PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ  کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج سڈنی میں مختلف اسکولوں، اعلیٰ تعلیم اور ہنر مندی کے تربیتی  اداروں کا دورہ کیا۔ جناب پردھان تعلیم، تحقیق اور ہنر مندی کی تربیت میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے آسٹریلیا کے چار روزہ دورے پر ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001US5K.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027ZNG.jpg

جناب پردھان نے عزت مآب   سارہ مشل، ایم ایل سی، نیو ساؤتھ ویلز، تعلیم اور ابتدائی بچپن کی تعلیم کے وزیر کے  ساتھ  نیو ساؤتھ ویلز  ریاست میں واقع ایک ہوم بش ویسٹ پبلک اسکول کا دورہ کیا  تاکہ ابتدائی بچن کی تعلیم کو ہمہ گیر بنانے میں اسکول کے شاندار فریم ورم اور بہترین  طریقوں کی مخصوص معلومات حاصل  کی جاسکیں۔ انہوں نے اسکول کے نوجوان طلباء اور اساتذہ سے بات چیت کی۔ انہوں نے پرتپاک استقبال اور ثقافتی پیشکش کے لئے ان کی تعریف کی۔  اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ بچوں کے لیے کفایتی، قابل رسائی اور ہمہ گیر  ابتدائی تعلیم  ہی بہتر سیکھنے کے نتائج اور سب کے روشن مستقبل کی کلید ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ این ایس ڈبلیو میں ابتدائی تعلیم اور ڈیجیٹل تعلیم کےبہترین طرز عمل اور مثبت تجربات کو بھارت میں  دوہرایا جا سکتا ہے، تاکہ ابتدائی بچپن میں  دیکھ بھال اور تعلیم کو مساوی اور قابل رسائی بنایا جا سکے، اور خاص طورسے اسکول کے اوقات کےبعد بھی چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنایا جا سکے۔

جناب پردھان نے عزت مآب جیسن کلیئر کے ساتھ ٹی اے ایف ای  این ایس ایف میں اپلائیڈ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ نوجوانوں کو عالمی مواقع کے لئے  اہمیت کی حامل نئے زمانے  کی ہنرمندی سے لیس کرنے اور اس شعبے میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں اور اقتصادی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے ایک بہترین تربیتی مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت  بھی ایک  ملٹی ڈسیپلینری  اور کثیر جہتی گتی شکتی یونیورسٹی بھی قائم کر رہا ہے جس کا مقصد اگلی نسل کے ہنر مند پیشہ ور افرادکو تیار کرنا ہے جو بڑھتے ہوئے لاجسٹکس، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ضروری مدد فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گتی شکتی یونیورسٹی اور انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ ٹیکنالوجی فار کنسٹرکشن صنعت پر مرکوز پروگرام  کو فروغ دینے،ہنرمندی میں فرق کو ختم کرنے، ہنرمندی کو بڑھانے،  پھر سے زیادہ ہنرمند منانے ، اختراعی ڈیجیٹل وسائل پیدا  کرنے وغیرہ میں ایک ساتھ  کام کرسکتے ہیں۔

A group of people standing outside a buildingDescription automatically generated with medium confidence

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00475GM.jpg

 

A group of people sitting at a tableDescription automatically generated with low confidence

 

بعد میں شام کو جناب  پردھان نے یو این ایس ڈبلیو، سڈنی میں   'ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے ہمارے مستقبل میں جامع تبدیلی لانا' کے موضوع پر یونیورسٹیز آسٹریلیا کے زیر اہتمام ایک تقریب میں وائس چانسلرز اور آسٹریلیائی حکومت، محکمہ تعلیم کے سینئر نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00692ZK.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007P9S5.jpg

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 9394)


(Release ID: 1853697) Visitor Counter : 148