ٹیکسٹائلز کی وزارت

کپڑے اور ریلوے کی وزیر مملکت محترمہ درشنا جردوش نے کہا کہ سلک مارک کا مقصد سلک (ریشم) کو مناسب فروغ دینا اور ملک- بیرون ملک بھارتی سلک کی برانڈ ایکویٹی  کو بنانا ہے


انہوں نے سلک مارک ایکسپو کا افتتاح کیا

22 اگست 2022 سے 28 اگست 2022 تک منعقد ہونے والی سلک مارک ایکسپو میں 12 ریاستوں کے 39 نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں

Posted On: 22 AUG 2022 2:52PM by PIB Delhi

کپڑے اور ریلویز کی وزیر مملکت محترمہ درشنا وکرم جردوش نے ٹیکسٹائل کی وزارت  میں سکریٹری جناب اوپیندر پرساد سنگھ اور جناب رجت رنجن اوکھنڈیار آئی ایف ایس، سی ای او اور  ممبر سکریٹری، سنٹرل سلک بورڈ ، ٹیکسٹائل کی وزارت  کی موجودگی میں سلک مارک ایکسپو کا افتتاح کیا۔ اس نمائش کا انعقاد  سنٹرل سلک بورڈ، کپڑے کی وزارت،  بھارت سرکار  کی  حمایت یافتہ ایک سوسائٹی سلک مارک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس ایم او آئی) کے ذریعہ  کیا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ARES.jpg

اس موقع پر محترمہ درشنا جردوش نے یہ بھی ذکر کیا کہ بھارتی ٹیکسٹائل ایک عالمی مواقع کے دہانے پر کھڑی ہے۔ سنٹرل سلک بورڈ نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک نیا  نظام شروع کیا ہے کہ  سلک (ریشم)  پروڈکٹ  لیبلنگ کے عمل کے ذریعے  سے پرو کنزیومر کے لیے فعال معلومات کے لیے اپنے کنٹینٹ کے بارے میں مخصوص مارکنگ کرتے ہیں ۔ اس بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلک مارک آرگنائزیشن آف انڈیا کی جانب سے ’’سلک مارک‘‘ کے نام سے ایک اسکیم تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلک مارک کا مقصد ملک - بیرون ملک  میں ریشم کو مناسب فروغ دینا اوربھارتی ریشم کی برانڈ ایکویٹی کو  بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف ریشم کے صارفین کے مفادات  کی، بلکہ سلک ویلیو چین کے تمام  فریقوں کے مفادات کا بھی تحفظ ہورہاہے جس میں کسان، ریلرز، ٹوئسٹرز مینوفیکچررز اور خالص ریشم کے تاجر شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002IFPM.png

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004TXMC.png

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان نمائشوں کا مقصد ہماری متمول وراثت کا تحفظ کرنا اور سلک کے شعبے  میں کام کرنے والی خواتین بنکروں اور کارکنوں کو بااختیار بنانا اور انہیں بہتر زندگی گزارنے کے مزید مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس صنعت کو فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے۔ محترمہ جردوش نے نمائش کنندگان اور بنکروں کے ساتھ  بات چیت کی اور ان سے  اعلیٰ ریشم کے پروڈکٹس بھی خریدے۔

سلک مارک ایک کوالٹی ایشورنس لیبل ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اسے جس پروڈکٹ پر  چسپاں کیا گیا ہے وہ خالص ریشم سے بنا ہے۔ اسے ریشم کے دھاگے، ساڑیوں، ڈریس سے متعلق سامان، تیار ملبوسات، فرنشننگ کے سامان اور دیگر سلک پروڈکٹس پر چسپاں کیا جا سکتا ہے جو 100فیصد قدرتی ریشم سے بنے ہوتے  ہیں۔ 4300 سے زیادہ ممبران اور 4.3 کروڑ  سے زیادہ سلک مارک لیبل  والے پروڈکٹس بازار میں ہیں۔ 'سلک مارک آرگنائزیشن آف انڈیا' ریشم میں کوالٹی موومنٹ کی قیادت کر رہی ہے اور ریشم برادری کو  خالص ہونے کی یقین دہانی  کرا رہی ہے۔ سلک مارک لگنے سے اہلیت کے معیارات  پر روشنی ڈالی جائے گی جس سے  ریشم برادری کو ایک  ساتھ جوڑنے کے  علاوہ گھریلو اور برآمداتی بازاروں میں  صارفین کا اعتماد بڑھے گا۔

سلک مارک ایکسپو، سلک مارک کو فروغ دینے کے لئے ایک مضبوط وسیلہ ثابت ہوا ہے۔ 22 اگست 2022 سے 28 اگست 2022 تک منعقد ہونے والی اس ایکسپو میں 12 ریاستوں کے 39 نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں۔

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 9393)



(Release ID: 1853695) Visitor Counter : 111