امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ جمون وکشمیر کے پہلگام میں ہوئے بس حادثے میں زخمی ہوئے آئی ٹی بی پی کے بہادر جوانوں کی صحت کی معلومات لینے آج نئی دہلی کے اے آئی آئی ایم ایس(ایمس)ٹراما سینٹر گئے


جناب امت شاہ نے کانسٹبل؍جی ڈی بلونت سنگھ، کانسٹبل ؍جی ڈی تسیوانگ دورجے اور کانسٹبل ؍جی ڈی ببلو کمار سے مل کر ان کی صحت کے بارے میں معلومات لی اور ان کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی

ڈاکٹروں وزیر داخلہ کو جوانوں کی صحت صورتحال اور مستقبل میں اپنائے جانے والے طبی عمل کے بارے میں معلومات دی

سولہ اگست دو ہزار بائیس کو جموں و کشمیر کے پہلگام کے قریب ایک افسوسناک بس حادثے میں سات جوانوں کی موت ہوگئی تھی، جبکہ بتیس زخمی ہوگئے

خطرناک حد تک زخمی ہوئے آئی ٹی بی پی کے تین اہلکاروں کو بہتر علاج کے لئے سری نگر سے خصوصی ایئر ایمبولینس کے ذریعے اُنیس اگست دو ہزار بائیس کو نئی دہلی میں ایمس جے پی این اے ٹراما سینٹر میں منتقل کیا گیا

Posted On: 20 AUG 2022 4:53PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون کے وزیر جناب امت شاہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے بس حادثے میں زخمی آئی ٹی بی پی کے بہادر جوانوں کی صحت کے بارے میں معلومات لینے آج نئی دہلی کے ایمس ٹراما سینٹر گئے۔

 

01.jpg

 

جناب امت شاہ نے کانسٹبل؍جی ڈی بلونت سنگھ، کانسٹبل ؍جی ڈی تسیوانگ دورجے اور کانسٹبل ؍جی ڈی ببلو کمار سے مل کر ان کی صحت کے بارے میں معلومات لی اور ان کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی۔بری طرح زخمی ان جوانوں کو کل سری نگر سے خصوی ایئر ایمبولینس کے ذریعے ایمس ٹراما سینٹر لایا گیا۔

 

02.jpg

 

ڈاکٹروں وزیر داخلہ کو جوانوں کی صحت  صورتحال اور مستقبل میں اپنائے جانے والے طبی عمل کے بارے میں معلومات دی۔ آئی ٹی  بی پی کے اعلیٰ افسران نے بھی وزیر داخلہ کو زخمیوں کی صحت کی صورتحال سے باخبر کیا۔

 

03.jpg

 

16؍ اگست2022ء کو جموں و کشمیر کے پہلگام کے قریب ایک افسوسناک بس حادثے میں 7 جوانوں کی موت ہوگئی تھی، جبکہ32 زخمی ہوگئے تھے۔ بس میں سوار ہند-تبت سرحدی پولس(آئی ٹی بی پی)کے جوان امرناتھ یاترا میں کامیابی کے ساتھ حفاظتی فرائض کی انجام دہی کرکے چندن واڑی سے لوٹ رہے تھے۔زخمی جوانوں کو اُسی روز علاج کے لئے سری نگر لے جایاگیا تھا۔

 

04.jpg

 

بری طرح سے زخمی آئی ٹی بی پی کے تین اہلکاروں کو بہترعلاج کے لئے سری نگر سے خصوسی ایرایمبولینس کے ذریعے 19 اگست 2022ء کو نئی دہلی میں ایمس جے پی این آر ٹراما سینٹر میں منتقل کیاگیا۔

 

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 9350)



(Release ID: 1853341) Visitor Counter : 146