محنت اور روزگار کی وزارت

زرعی اور دیہی مزدوروں کے لئے کل ہندصارفین کے قیمت اشاریہ  کا اعداد و شمار-جولائی، 2022

Posted On: 19 AUG 2022 12:23PM by PIB Delhi

زرعی اور دیہی مزدوروں کے لیے کل ہند صارفین  کی قیمت اشاریہ کا اعداد شمار (بنیاد : 1986-87 = 100) جولائی، 2022 میں 6 پوائنٹس بڑھ کر بالترتیب 1133 (ایک ہزار ایک سو تینتیس) اور 1143 (ایک ہزار ایک  تینتالیس) پوائنٹس ہو گیا۔ زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے عام اشاریہ میں اس تبدیلی میں اہم کردار فوڈ گروپ کا بالترتیب 4.41 اور 4.07 اسکور تھا۔ یہ اضافہ بنیادی طور پر چاول، گندم کا آٹا،  باجرہ،  دال، دودھ،بکرے کا گوشت، تازہ مچھلی، پیاز ، خشک/ہری  مرچ، گرم مسالہ، سبزیوں اور پھلوں تیار چائےوغیرہ کی قیمتوں کی وجہ سے ہوا۔

مختلف ریاستوں کے لیے انڈیکس میں اضافہ الگ الگ تھا۔ زرعی مزدوروں کے معاملے میں 20 ریاستوں کے اشاریہ میں 1سے 13 پوائنٹس کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔تمل ناڈو کا اشاریہ 1301 پوائنٹس کے ساتھ اشاریہ ٹیبل میں سرفہرست ہے جبکہ ہماچل پردیش 890 پوائنٹس کے ساتھ اشاریہ ٹیبل  میں سب سے نیچے ہے۔

دیہی مزدوروں کے تعلق سے 20 ریاستوں کے اشاریہ میں 1 سے 13 پوائنٹس کا اضافہ درج کیا گیا ۔ تمل ناڈو کا اشاریہ1290 پوائنٹس کے ساتھ اشاریہ ٹیبل میں سرفہرست ہے جبکہ ہماچل پردیش 942 پوائنٹس کے ساتھ اشاریہ میں سب سے نیچے ہے۔

ریاستی سطح پر، زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے لیے صارفین کی قیمت کے اشاریہ میں سب سے زیادہ اضافہ آسام میں یکساں طور پر 6 پوائنٹس درج کیاگیا،جس کی بنیادی وجہ چاول،ہری مرچیں، سبزیوں اور پھل وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

زرعی اور دیہی مزدوروں کے لیے صارفین قیمت کے اشاریہ پر مبنی افراط زر کی اصل شرح  جولائی 2022 میں 6.60 فیصد اور 6.82فیصد رہی جو کہ جون 2022 میں بالترتیب 6.43فیصداور6.76فیصد تھی اور  گزشتہ سال کے اسی مہینے میں بالترتیب 3.92فیصد اور4.09فیصدتھی۔ اسی طرح، جولائی 2022 کے مہینے میں اشیائےخوردونوش کی اصل شرح 5.38فیصد اور 5.44فیصد تھی جو کہ جون  2022 میں بالترتیب 5.09فیصد اور 5.16فیصداور گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 2.66فیصداور 2.74فیصدتھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BM77.png  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AUTY.png

 

 

کل ہند صارفین کے قیمت اشاریہ کا اعداد و شمار (عام اور گروپ کے لحاظ سے)

 

گروپ

زرعی مزدوروں

دیہی مزدوروں

جون 2022

جولائی  2022

جون  2022

جولائی  2022

عام اشاریہ

1125

1131

1137

1143

اشیائے خورد نی

1052

1058

1060

1066

پان ، سپاری وغیرہ

1911

1913

1920

1923

ایندھن اور روشنی

1261

1263

1254

1255

ملبوسات،  بستر اور جوتے چپل

1183

1190

1218

1226

متفرقات

1191

1196

1196

1201

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

کل ہند صارفین کے قیمت اشاریہ کا اعداد و شمار (عام اور گروپ کے لحاظ سے)

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004EW84.png  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003PASY.png

 

زرعی اوردیہی مزدو روں کے لئے اگست 2022 کا کل ہند صارفین کے قیمت اشاریہ کا اعداد و شمار 20ستمبر 2022 کو جاری کیاجائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

9327

 



(Release ID: 1853159) Visitor Counter : 108