امور داخلہ کی وزارت
غیر قانونی طور سے آباد غیر ملکی روہنگیاؤں کے بارے میں وضاحت
Posted On:
17 AUG 2022 3:16PM by PIB Delhi
غیر قانونی طور سے آباد غیر ملکی روہنگیاؤں کے بارے میں میڈیا کے چند حلقوں میں آئی خبروں سے متعلق وضاحت کی جاتی ہے کہ وزارت داخلہ نے نئی دہلی کے بکروالا میں غیر قانونی طور سے آباد غیر ملکی روہنگیاؤں کو ای ڈبلیو ایس فلیٹ دینے کے بارے میں کوئی ہدایت جاری نہیں کی ہے۔ دہلی حکومت کا روہنگیاؤں کو نئے مقام پر بسانے کی تجویز ہے۔ وزارت داخلہ نے دہلی حکومت کو ہدایت جاری کی ہے وہ اس امر کو یقینی بنائے کہ غیر قانونی طریقہ سے آباد غیر ملکی روہنگیا اپنے موجودہ مقام کنچن کنج، مدن پور کھادر میں ہی رہتے رہیں کیونکہ غیر قانونی طریقہ سے آباد غیر ملکی افراد کی جلاوطنی کا معاملہ وزارت داخلہ، وزارت خارجہ کے توسط سے متعلقہ ملک کے سامنے رکھ چکا ہے۔
قانون کے مطابق جلاوطنی تک غیر قانونی طریقہ سے آباد غیر ملکی افراد کو حراستی مراکز میں رکھا جاتا ہے۔ دہلی حکومت نے موجودہ مقام کو حراستی مرکز قرار نہیں دیا ہے۔ اسے فوری طور پر یہ کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:9250
(Release ID: 1852634)
Visitor Counter : 209