امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے  سابق وزیراعظم  بھارت رتن  اٹل بہاری واجپئی کو نئی دلی  ’سدیو اٹل‘ کا دورہ کرکے  ان کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا


قابل احترام  اٹل بہاری واجپئی نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ  ماں بھارتی کی شان  برقرار رکھنے کے لئےگذارا

انہوں نے  غریبوں کی بہبوداور بھارتی سیاسیات میں  اچھی حکمرانی  کا ایک نیا دور   شروع کیا اور ساتھ ہی ساتھ دنیا کو   بھارت کی شجاعت اور طاقت  کو محسوس کرایا

Posted On: 16 AUG 2022 1:11PM by PIB Delhi

امور داخلہ  اور امداد باہمی کے   مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کو نئی دلی میں آج سدیو اٹل میموریل جاکر  ان کی برسی پر  خراج عقیدت پیش کیا۔ 

اپنے ٹوئیٹ پیغامات میں جناب امت شاہ نے کہا    کہ ’’قابل احترام  اٹل جی نے اپنی زندگی  کا ہر لمحہ    ماں بھارتی کی شان کو برقرار رکھنے کے لئے گذارا۔ انہوں نے  غریبوں کی بہبود  اور بھارتی سیاست میں  اچھی حکمرانی    کا ایک نیا دور شروع کیاا ور ساتھ ہی ساتھ دنیا کو  بھارت کی شجاعت اور طاقت  کا احساس کرایا۔آج  ان کی  برسی پر  انہیں خراج عقیدت‘‘۔

 

***

ش ح۔ا س ۔ ج

UNO-9199

 

 


(Release ID: 1852243) Visitor Counter : 167