وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

بھارتی حکومت نے ہر گھر ترنگا پروگرام کی تقریبات منعقد کیں


جناب سنجیو کمار بالیان نے آگرہ اترپردیش میں جھال کری بائی کے مجسمے پر قومی پرچم لہرایا

ملک بھر میں آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر 400 مخصوص مقامات پر تقریبات منعقد کی گئیں

Posted On: 16 AUG 2022 11:41AM by PIB Delhi

بھارتی حکومت نے 11 اگست سے 15 اگست 2022 تک ہر گھر ترنگا پروگرام کے تحت تقریبات منعقد کیں۔آزادی کا امرت مہوتسو سال کے تحت ،بھارتی حکومت محترم وزیر اعظم کی قیادت میں 400 خصوصی مقامات پر تقریبات کا انعقاد کررہی ہے۔

ماہی گیری ،مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت ،حکومت ہند نے اترپردیش کی ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر 15 اگست 2022 کو اترپردیش کے آگرہ شہر میں جھال کری بائی کے مجسمے پر ہر گھر ترنگا کی تقریب منعقد کی۔

ماہی گیری ،مویشی پروری اور ڈیری ،حکومت ہند کے محترم وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان نے اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سےشرکت کی جس میں دیگر بہت سے معزز شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ماہی گیری ،مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر محترم نے آگرہ،اترپردیش میں جھال کری بائی کے مجسمے پر قومی پرچم لہرایا ۔انہوں نے شہیدوں /مجاہدین آزادی کے کنبوں کے افراد کو تہنیت بھی پیش کی۔وزیر موصوف نے عوام کو ہر گھر ترنگا مہم میں سرگرم حصہ لینے کے لئے ترغیب دی۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VMFV.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028RRJ.jpg

 

اس تقریب کو بڑے پیمانے پر کامیاب بنانے کے لئے اترپردیش کی حکومت نے ہر طرح کی انتظامی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کی۔

 

***********

 

 

ش ح ۔  س ب ۔ م ش

U. No.9191



(Release ID: 1852206) Visitor Counter : 118