امور داخلہ کی وزارت

امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی  وزیر جناب امیت شاہ نے چھہترویں یوم آزادی پر شہریوں کو مبارکباد دی


آج کا دن ہندوستانی ثقافت، فعال جمہوری روایات اور گزشتہ پچہتر برسوں پر محیط حصولیابیوں پر فخر کرنے کا دن ہے

میں آزادی دلانے والے مجاہدین آزادی اور ملک کے دفاع میں اپنا سب کچھ نچھاور کردینے والے بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں

وزیر اعظم جناب نریندر مودی قومی مفادات کو کلیدی اہمیت دے کر ہمارے بہادر مجاہدین آزادی کے مضبوط اور خود کفیل ہندوستان کے خواب کو پوراکررہے ہیں

آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر میں ہر کسی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سخت محنت کےساتھ ترقی کے اس سفر میں حصہ لیں تاکہ ہندوستان کو ہماری آزادی کے صد سالہ وقت تک پھر سے وشو گرو بنایا جاسکے

Posted On: 15 AUG 2022 11:36AM by PIB Delhi

امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امیت شاہ نے چھہترویں یوم آزادی پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں جناب امیت شاہ نے کہا کہ آج کا دن ہندوستانی ثقافت ، فعال جمہوری روایات اور گزشتہ پچہتر برسوں پر محیط حصولیابیوں پر فخر کرنے کا دن ہے۔ میں آزادی دلانے والے مجاہدین آزادی اور ملک کے دفاع میں اپنا سب کچھ قربان کردینے والے بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

جناب امیت شاہ نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی قومی مفادات کو کلیدی اہمیت دے کر ہمارے بہادر مجاہدین آزادی کے مضبوط اور خود کفیل ہندوستان کے خواب کو پورا کررہے ہیں۔ ہر شہری کو سخت محنت کے ساتھ ترقی کے اس سفر میں حصہ لینا چاہئے تاکہ آزادی کے سو سال پورے ہونے تک ہندوستان کو ایک بار پھر وشو گرو بنایا جاسکے۔

***

 

U.No:9162

ش ح۔ر ف۔ س ا



(Release ID: 1852025) Visitor Counter : 132