امور داخلہ کی وزارت
داخلی امور اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب اَمت شاہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اپیل پر شروع کی گئی ہر گھر ترنگا مہم کے تحت آج نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر قومی ترنگا لہرایا
جناب اَمت شاہ نے اُن بہادر سورماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے مادرِ وطن کے لیے سب کچھ قربان کر دیاتھا
اہل وطن سے 13 سے 15 اگست کے دوران اپنے گھروں پر قومی ترنگا لہرانے اور حب الوطنی کے جذبے کو بیدار کرنے سے متعلق مہم کا حصہ بننے کی اپیل کی
ساتھ ہی http://harghartiranga.com پر قومی ترنگے کے ساتھ اپنی تصویر اپ لوڈ کریں اور دیگر افراد کو بھی ترنگے کے ساتھ اپنی تصویر اپ لوڈ کرنے کے لیے ترغیب فراہم کریں
Posted On:
13 AUG 2022 11:35AM by PIB Delhi
داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب اَمت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ’ہر گھر ترنگا‘ اپیل پر آج نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر قومی ترنگا لہرایا۔ انہوں نے مادرِ وطن کے لیے سب کچھ قربان کردینے والے بہادر سورماؤں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔
اپنے ٹوئیٹ میں، جناب اَمت شاہ نے کہا، ’’ترنگا ہمارا فخر ہے۔ یہ ہر ایک بھارتی کو متحد کرتا ہے اور انہیں ترغیب فراہم کرتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی ،ہر گھر ترنگا اپیل پر عمل کرتے ہوئے آئی نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر ترنگا لہرایا اور ہمارے ان بہادر سورماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے مادرِ وطن کے لیے سب کچھ قربان کر دیاتھا ۔‘‘
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا، ’’میں تمام اہل وطن سے، 13 سے 15 اگست کے دوران اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے اور ہر دل میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کرنے کی اس مہم کا حصہ بننے کی اپیل کرتا ہوں۔ ساتھ ہی، آپ http://harghartiranga.com پر ترنگے کے ساتھ اپنی تصویر اپ لوڈ کریں اور دیگر افراد کو بھی اس کے لیے ترغیب فراہم کریں۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:9104
(Release ID: 1851486)
Visitor Counter : 169