کامرس اور صنعت کی وزارتہ

قومی دانشورانہ املاک آگاہی مشن (این آئی پی اے ایم) نے 10 لاکھ طلباء کو دانشورانہ املاک (آئی پی) سے متعلق آگاہی پر تربیت دینے کا ہدف حاصل کیا


28 ریاستوں اور 7 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 3662 تعلیمی اداروں کا احاطہ کیا گیا

Posted On: 11 AUG 2022 4:00PM by PIB Delhi

قومی دانشورانہ املاک آگاہی مشن (این آئی پی اے ایم) نے 15 اگست 2022 کی آخری تاریخ سے پہلے 31 جولائی 2022 کو 10 لاکھ طلباء کو دانشورانہ املاک (آئی پی) سے متعلق آگاہی اور بنیادی تربیت فراہم کرنے کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔

قومی دانشورانہ املاک آگاہی مشن (این آئی پی اے ایم)، دانشورانہ املاک بیداری اور بنیادی تربیت فراہم کرنے کا ایک اہم پروگرام، 8 دسمبر 2021 کو ‘‘آزادی کا امرت مہوتسو’’ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کو دفتر برائے دانشورانہ املاک، دفتر برائے کنٹرولر جنرل آف پیٹنٹس، ڈیزائن اور تجارتی مارکہ (سی جی پی ڈی ٹی ایم)، وزارت برائے تجارت و صنعت کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔

آٹھ  دسمبر 2021 سے 31 جولائی 2022 کے دوران درج ذیل سنگ میل حاصل کیے گئے:

  1. دانشورانہ املاک (آئی پی) پر تربیت یافتہ شرکاء کی تعداد (طلبہ/فیکلٹی) = 1005272
  2. تعلیمی اداروں کا احاطہ کیا گیا = 3662
  3. جغرافیائی احاطہ = 28 ریاستیں اور 7 مرکز کے زیر انتظام علاقے

آگے کا راستہ یہ ہے کہ این آئی پی اے ایم پروگرام کو مزید مضبوط کیا جائے تاکہ اختراعی اور تخلیقی صلاحیتوں کی پرورش اور حوصلہ افزائی ہوسکے۔ اس طرح اٹل اختراعی مشن (اے آئی ایم)، اے آئی سی ٹی ای، یو جی سی وغیرہ کے تعاون سے دانشورانہ املاک (آئی پی) دفتر کے موجودہ وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کرتے ہوئے معاشرے کی ثقافتی اور اقتصادی ترقی میں اپنا تعاون پیش کیا جائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/45ELAD.jpg

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 9035)



(Release ID: 1850965) Visitor Counter : 236