وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے خواتین کی 76 کلوگرام کشتی میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر پہلوان پوجا سہاگ کو مبارکباد دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 AUG 2022 8:21AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برمنگھم سی ڈبلیو جی 2022 میں خواتین کی 76 کلوگرام کشتی میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر پہلوان پوجا سہاگ کو مبارکباد دی ہے۔
ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛
”پوجا سہاگ نے ایک با صلاحیت پہلوان کے طور پر اپنی شناخت بنائی ہے۔ اس نے اپنے کبھی پیچھے نہ ہٹنے والے رویے کی بدولت بہت سے چیلنجوں پر قابو پا لیا ہے۔ اس نے سی ڈبلیو جی 2022 میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ اسے بہت مبارک ہو۔ مجھے یقین ہے کہ آنے والے وقتوں میں بھی وہ ہندوستان کا سر فخر سے بلند کرتی رہیں گی۔ #Cheer4India“
*************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
07-08-2022
U: 8810
(ریلیز آئی ڈی: 1849373)
وزیٹر کاؤنٹر : 124
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam