مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہر گھر ترنگا مہم: ڈاک گھر یوم آزادی تک چھٹیوں سمیت سبھی دن کھلے رہیں گے


اس سے ہر گھر ترنگا مہم کے تحت قومی پرچم کی فروخت اور تقسیم کی سہولت ملے گی

Posted On: 06 AUG 2022 6:30PM by PIB Delhi

ہر گھر ترنگا مہم کے تحت قومی پرچم کی فروخت اور تقسیم کی سہولت کے لئے سبھی ڈاک گھر یوم آزادی 2022 سے قبل چھٹی کے دنوں میں بھی کھلے رہیں گے۔

ملک بھر میں سبھی ڈیلیوری ڈاک گھر اور دیگر اہم ڈاک گھر، اس عوامی مہم کی حمایت کے لئے کھلے رہیں گے۔

عوامی چھٹی کے دنوں یعنی 7، 9 اور 14 اگست 2022 کو ڈاک گھروں میں کم از کم ایک کاؤنٹر کے ذریعے قومی پرچم کی فروخت کا خصوصی نظم کیا جائے گا۔ سبھی ڈیلیوری ڈاک گھروں میں قومی پرچم کے تقسیم کا بھی خصوصی انتظام کیا جائے گا۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.8788


(Release ID: 1849193) Visitor Counter : 148