وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ہندوستان کا پہلا ہائی جمپ میڈل جیتنے پر تیجسون شنکر کو مبارکباد دی

Posted On: 04 AUG 2022 9:55AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کا پہلا ہائی جمپ میڈل جیتنے پر تیجسون شنکر کو مبارکباد دی ہے۔ ہائی جمپ میں تیجسون شنکر کا  کانسے کا تمغہ کامن ویلتھ گیمز، 2022 میں ٹریک اینڈ فیلڈ میں  بھارت  کا پہلا تمغہ بھی ہے۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛

‘‘تیجسون شنکر نے تاریخ رقم کی۔ ا نہوں  نے  سی ڈبلیو جی میں ہمارا پہلا ہائی جمپ میڈل جیتا۔ کانسے کا تمغہ جیتنے پر انہیں مبارکباد۔ ان کی  کاوشوں پر فخر ہے۔ ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔ وہ کامیابیاں حاصل کرتے رہیں۔’’

 

*************

 

ش ح س ب۔ ر‍‌ض

U. No.8637



(Release ID: 1848162) Visitor Counter : 100