نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ایتھلیٹس نے 2022 کے دولت مشترکہ کھیلوں کے چوتھے دن چاندی کا ایک اورکانسے کے2 تمغے جیتے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 AUG 2022 12:02PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • سشیلا دیوی لکمبم، وجے کمار یادو اورہرجندر کور دولت مشترکہ کھیلوں کے چوتھے دن تمغہ جیتنے والوں کی حیثیت سے ابھرے۔
  • صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو   اور وزیراعظم جناب نریندر مودی نے تمغہ جیتنے والوں کو ان کی غیر معمولی کارکردگی کے لئے مبارکباد دی ہے ۔
  • این ایس این آئی ایس پٹیالہ نے اس دولت مشترکہ کھیلوں میں چمپئنس کا گہوارہ ہونے کا ثبوت دیا ہے :انوراگ ٹھاکر کا بیان۔

انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری 2022 کے دولت مشترکہ کھیلوں کے چوتھے دن بھارت نے 3 تمغے جیتے۔ جوڈو کھلاڑی سشیلا دیوی لکمبم  نے خواتین کے 48 کلو گرام زمرےمیں  چا ندی کا تمغہ جیتا جبکہ مردوں کے جوڈو مقابلے میں اسٹار کھلاڑی وجے کمار یادو نے 60 کلو گرام زمرے میں کانسے کاتمغہ جیتا اورویٹ لفٹر ہریندرکور نے خواتین کے 71کلو گرام زمرے کے مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ ہندوستان اب تک سونے کے 3 ، چاندی کے 3 اور کانسے  3 تمغے جیت چکاہے، اس طرح وہ دولت مشترکہ کھیلوں میں کل 9 تمغے جیت چکاہے۔ صدرجمہورہ محترمہ دروپدی مرمو، وزیراعظم جناب نریندر مودی، کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر اورملک کے کونے کونے میں رہنے والے سبھی بھارتیوں نے ان کھلاڑیوں کو ا  ن کی غیر معمولی کارکردگی اور تمغے جیتنے پر  مبارکباددی ہے ۔

ایک ٹویٹ میں صدرجمہوریہ محترمہ دوپدی مرمو نے کہاکہ’’  آپ کی متاثر کن کارکردگی سے آپ نے بے شمار لوگوں اور شائقین کا دل جیت لیا ہے  اور لاکھوں لڑکیوں کو  تحریک دی ہے اور بھارت کو آپ پر فخر ہے ‘‘۔

 

 

صدرجمہوریہ نے یہ بھی ٹویٹ کیا ۔’’دولت مشترکہ کھیلوں میں ویٹ لفٹنگ میں  کانسے کا تمغہ جیتنے کے لئے ہرجیندر کور کو مبارکباد۔ انہوں نے  پوڈیم تک پہنچنے کے لئے اپنی زندگی میں کئی رکاوٹوں  کو دور کیا ۔ یہ سبھی کے لئے ایک انتہائی تحریک دینے والی داستان ہے ۔میر ی دعاہے کہ آپ آنےوالی سالوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کریں‘‘۔

 

 

ایک اور ٹویٹ میں صدرجمہوریہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’اپنے پہلے دولت مشترکہ کھیلوں میں وجے کمار یادو نے ایک تحریر دینے والی کارکردگی انجام دی اور مردوں کے 60 کلو گرام جوڈومقابلے میں  کانسے کا تمغہ جیتنے کے لئے مبارکباد دیتی ہوں ۔ آپ نے جس طرح شروع کے راؤنڈ میں غلبہ حاصل کیا وہ آپ کی صلاحیتوں کی عکاسی کرتا ہے جسکی وجہ سے آپ نے میڈل جیتا۔ میں مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لئے آپ کے تئیں نیک خواہشات پیش کرتی ہوں ‘‘۔

 

 

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سشیلا دیوی لکمبم ، وجے کمار یادو اورہرجندر کور کو مبارکباد دی ۔ ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا : سشیلا دیوی لکمبم کی غیر معمولی صلاحیت اورکارکردگی سے میں کافی متاثر ہوں اور چاندی کاتمغہ جیتنے پر انہیں مبارکبادپیش کرتا ہوں۔ انہو ں نے اپنی غیرمعمولی صلاحیت  کامظاہرہ کیا۔ میں ان کی مستقبل کی کوششوں کے تئیں نیک خواہشات پیش کرتا ہوں‘‘ ۔

 

 

وزیراعظم نے ٹویٹ کیا : ’’وجے کمار یادو نے دولت مشترکہ کھیلو میں جوڈو میں کانسے کا تمغہ جیتاہے اورقوم کو ان پر ناز ہے اورملک ان پر فخر کرتاہے،انہوں نے ملک کانام روشن کیا ہے ۔ ان کی کامیابی  ہندوستان میں کھیلوں کے مستقبل کے لئے  نیک شگون ثابت ہو گی۔ میری دعاہے کہ یادو آنے والے وقت میں کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھوتے رہیں‘‘۔

 

 

ایک اور ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا : ’’ہمارے ویٹ لفٹنگ دستے نے دولت مشترکہ کھیلوں میں غیر معمولی اور انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے  اور وہ اس سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس کی ایک مثال ہرجیندر کور ہے جس نے کانسے کاتمغہ جیتاہے ، میں اس خصوصی کامیابی کے لئے مبارکباد پیش کرتا ہوں اوران کی مستقبل کی کوششو ں کے لئے ان کے تئیں نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ‘‘۔

 

 

کھیلوں کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے بھی دولت مشترکہ کھیلوں میں تمغے جیتنے کے لئے سشیلا دیوی لکمبم ، وجے کمار  یادو اورہرجیندر کور کو بھی مبارکباد دی ہے ۔ جناب ٹھاکر نے ٹویٹ کیا کہ ’’دولت مشترکہ کھیلوں میں آپ نے جوتمغہ جیتا ہے اس کے لئے میں  (ہرجیندر کور) آپ کو مبارکباد دیتا ہوں ، آپ نے جو کانسے کے تمغے کے لئے بین الاقوامی پوڈیم  تک پہنچنے کے لئے پنجاب کے ایک گاؤں سے سفر شروع کیا اوریہ سفر کئی نوجوان کھلاڑیوں کو اس بات کی تحریک دے گا  کہ وہ اپنے خوابوں کوپورا کریں ‘‘ ۔  ایک اور ٹویٹ میں  جناب ٹھاکرنے مزید کہاکہ ’’یہ  خوشی کی بات ہے کہ این ایس این آئی ایس پٹیالہ جہاں آپ نے تربیت حاصل کی ، نےدولت مشترکہ کھیلوں میں چمپئن کا  گہوارہ  بننے کاثبوت دے دیا ہے ۔ آپ کے کھیلو ا نڈیا یونیورسٹی گیمس میں  چاندی کا تمغہ شاید  اس بڑی جیت کےلئے ایک بڑا سنگ میل ثابت ہواہے، میں مستقبل میں مزید کامیابی کےلئے آپ کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ‘‘۔

 

 

جناب ٹھاکر نے یہ بھی ٹویٹ کیا کہ مجھے اس بات پر خوشی ہوئی ہے کہ ہم نے 2022 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں جوڈو میں بہت اچھے کھیل کامظاہرہ کیا جبکہ سشیلا دیوی نے چاندی کا تمغہ جیتا، وجے کمار نے کانسے کاتمغہ جیتا جو دولت کھیلوں انکا پہلا تمغہ ہے ، جنہوں نے قبرس کے پیٹروس کو 10-0 سے ہرایا، میں ان دونوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ‘‘۔

 

 

 

Click here for achievements of Shushila Devi Likmabam,

Click here for achievements of Vijay Kumar Yadav

Click here for achievements of Harjinder Kaur

 

 

************

 

 

ش ح ۔ ح ا۔ ف ر

 

U. No.8526

 


(ریلیز آئی ڈی: 1847327) وزیٹر کاؤنٹر : 122