وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

ایک تاریخی پہل میں، وزیر اعظم 30 جولائی کو،  بجلی کے شعبےکے اصلاح شدہ ڈسٹری بیوشن شعبہ  اسکیم کا آغاز کریں گے


اسکیم کا پانچ سال کا مختص تخمینہ: 3 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ

اسکیم کا مقصد ڈسکومس اور بجلی کے محکموں کی آپریشنل صلاحیتوں اور مالی استحکام کو بہتر بنانا ہے

وزیر اعظم ’اجول بھارت اجول بھویشیہ – پاور @2047‘ کے اختتام کے موقع پر گرینڈ فائنل میں شرکت کریں گے

وزیر اعظم این ٹی پی سی کے 5200 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے سبز توانائی  کے مختلف پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعظم قومی سولر روف ٹاپ پورٹل کا بھی آغاز کریں گے

Posted On: 29 JUL 2022 2:18PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 30 جولائی کو دوپہر ساڑھے بارہ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’اجول بھارت اجول بھویشیہ – پاور @2047‘ کے اختتام کے موقع پر ہونے والے گرینڈ فائنل میں شرکت کریں گے۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم اصلاح شدہ ڈسٹری بیوشن شعبہ کی اسکیم کا آغاز کریں گے۔ وہ این ٹی پی سی کے سبز توانائی  کے مختلف پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ قومی سولر روف ٹاپ پورٹل کا بھی آغاز کریں گے۔

وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت نے بجلی کے شعبہ میں متعدد ثمر آور اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان اصلاحات نے اس شعبے کو تبدیل کر دیا ہے، جس کی توجہ، سب کے لیے سستی بجلی فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔ تقریباً 18000  ایسےدیہاتوں کو بجلی فراہم کرنا ، آخری میل تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے، جو پہلے بجلی تک رسائی نہیں رکھتے تھے۔

ایک تاریخی اقدام میں، وزیر اعظم بجلی کی وزارت کی فلیگ شپ اصلاح شدہ ڈسٹری بیوشن شعبہ اسکیم کا آغاز کریں گے، جس کا مقصد ڈسکومس اور بجلی کے محکموں کی آپریشنل صلاحیتوں اور مالی استحکام کو بہتر بنانا ہے۔ ساتھ۔ مالی سال 22-2021 سے مالی سال 26-2025 تک کے پانچ سالوں کے دوران 3 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے اخراجات کےساتھ ، اس اسکیم کا مقصد ڈسٹری بیوشن کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے اور مضبوط بنانے کے لیے ڈسکومس کو مالی امداد فراہم کرنا ہے، جس میں صارفین کو فراہمی کے اعتبار اور معیار کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اس کا مقصد یہ بھی ہے کہ آپریشنل استعداد کار کو بہتر بنا کر25-2024 تک کل ہند سطح پر 12سے15 فیصدتک  اور تمام ریاستی شعبہ جاتی ڈسکامس اور بجلی کے محکموں کا مالی استحکام کرکے،   اے ٹی اور سی (مجموعی تکنیکی اور تجارتی) نقصانات اور اےسی ایس-اے آر پی (سپلائی کی اوسط لاگت - اوسط آمدنی کی آمد) کے فرق کو صفر تک کم کرنا ہے ۔

پروگرام کے دوران، وزیر اعظم، 5200 کروڑ روپے سے زیادہ کے این ٹی پی سی کے مختلف گرین انرجی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اوران کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ وہ تلنگانہ میں 100 میگاواٹ کے راماگنڈم فلوٹنگ سولر پروجیکٹ اور کیرالہ میں 92 میگاواٹ کے کیامکولم فلوٹنگ سولر پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ وہ راجستھان میں 735 میگاواٹ کے نوکھ سولر پروجیکٹ، لیہہ میں گرین ہائیڈروجن موبلٹی پروجیکٹ اور گجرات میں قدرتی گیس کے ساتھ ساتھ کاواس گرین ہائیڈروجن بلینڈنگ پروجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

راماگنڈم پروجیکٹ، ہندوستان کا سب سے بڑا تیرتا ہوا سولر پی وی پروجیکٹ ہے جس میں 4.5 لاکھ ’میڈان انڈیا‘ سولر پی وی ماڈیول نصب ہیں۔ کیامکولم پروجیکٹ پانی پر تیرتے ہوئے 3 لاکھ ’میڈ ان انڈیا‘ سولر پی وی پینلز پر مشتمل دوسرا سب سے بڑا تیرتا ہوا سولر پی وی پروجیکٹ ہے۔

راجستھان کےجیسلمیر میں نوکھ کے مقام  پر735 میگاواٹ کا سولر پی وی پروجیکٹ، ہندوستان کا سب سے بڑا گھریلو مواد کی ضرورت پر مبنی، سولر پروجیکٹ ہے جس میں ایک ہی مقام پر 1000 میگاواٹ پاور کی صلاحیت ہے،اورجس میں ٹریکر نظام کے ساتھ ہائی واٹ کے بائیفیشل پی وی ماڈیولز کو نصب کیا گیا ہے۔ لیہہ، لداخ میں گرین ہائیڈروجن موبلٹی پروجیکٹ ایک پائلٹ پروجیکٹ ہے اور اس کا مقصد لیہہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں پانچ فیول سیل بسوں کو چلایا جانا ہے۔ یہ پائلٹ پروجیکٹ ہندوستان میں عوامی استعمال کے لیے فیول سیل الیکٹرک وہیکلز کی پہلی تعیناتی ہوگی۔ این ٹی پی سی کاواس ٹاؤن شپ میں گرین ہائیڈروجن بلینڈنگ پائلٹ پروجیکٹ، ہندوستان کا پہلا گرین ہائیڈروجن بلینڈنگ پروجیکٹ ہوگا جو قدرتی گیس کے استعمال کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

وزیر اعظم نیشنل سولر روف ٹاپ پورٹل کا بھی آغاز کریں گے، جو درخواستوں کے اندراج سے لے کر پلانٹ کی تنصیب اور معائنہ کے بعد رہائشی صارفین کے بینک کھاتوں میں سبسڈی جاری کرنے تک، روف ٹاپ سولر پلانٹس کی تنصیب کے عمل کی آن لائن تربیت کے قابل بنائے گا ۔

’اجول بھارت اجول بھویشیہ – پاور @2047‘ جاری ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے حصے کے طور پر 25 سے 30 جولائی تک منعقد ہو رہا ہے۔ ملک بھر میں منظم، یہ بجلی کے شعبہ میں پچھلے آٹھ سالوں میں ہونے والی حاصل کردہ تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کا مقصد بجلی سے متعلق مختلف اقدامات، اسکیموں اور حکومت کے پروگراموں میں شہریوں کی بیداری اور شرکت کو بہتر بنا کر بااختیار بنانا ہے۔

*****

U.No.8366

(ش ح - اع - ر ا)   

 


(Release ID: 1846296) Visitor Counter : 214