وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم  تیس  جولائی کو آل انڈیا ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹیز کے پہلے اجلاس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے

Posted On: 29 JUL 2022 2:19PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 30 جولائی 2022 کو صبح 10 بجے وگیان بھون میں آل انڈیا ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹیز کے پہلے اجلاس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی (این اے ایس اے) کے ذریعہ وگیان بھون میں 30-31 جولائی 2022 کو ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹیز (ڈی ایل ایس ایز) کا پہلا قومی سطح کا اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں ایک مربوط طریقہ کار کی تشکیل پر غور کیا جائے گا تاکہ  ڈی ایل ایس ایز  میں یکسانیت اور ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔

ملک میں کل 676 ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹیز (ڈی ایل ایس ایز) ہیں۔ ان کی سربراہی ڈسٹرکٹ جج کرتے ہیں جو اتھارٹی کے چیئرمین کے طور پر کام کرتے ہیں۔ ڈی ایل ایس ایز  اور لیگل اسٹیٹ اتھارٹیز (ایس ایل ایس ایز) کے ذریعے، این اے ایل ایس اے  کی طرف سے مختلف قانونی امداد اور بیداری کے پروگرام نافذ  کیے جاتے ہیں۔  ڈی ایل ایس ایز این اے ایل ایس اے   کی طرف سے منعقد لوک عدالتوں کو ریگولیٹ کرکے عدالتوں پر بوجھ کو کم کرنے میں بھی  تعاون پیش کرتے  ہیں۔

****

 

U.No: 8363

ش ح۔اک ۔س ا


(Release ID: 1846148) Visitor Counter : 153