امور داخلہ کی وزارت
راشٹریہ پرسکار پورٹل شروع کیا گیا ، مختلف انعامات کے لئے نامزدگیاں کھلی ہیں
Posted On:
27 JUL 2022 1:12PM by PIB Delhi
شفافیت اور عوامی شرکت (جن بھاگیداری ) کو یقینی بنانے کے لئے حکومت ہند کی مختلف وزارتوں /محکمو ں / ایجنسیوں کے تمام انعامات کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے مقصدسے حکومت نے ایک مشترکہ راشٹریہ پرسکار پورٹل (https://awards.gov.in) تیار کیا ہے۔ اس پورٹل میں حکومت ہند کے ذریعہ قائم کئے گئے مختلف انعامات کے لئے اشخاص / تنظیموں کو نامزد کرنے کے لئے ہر ایک شہری یا تنظیم کو سہولت فراہم کرائی گئی ہے۔
فی الحال درج ذیل انعامات کے لئے نامزدگیاں / سفارشات کھلی ہیں:
1-پدما ایوارڈس ۔آخری تاریخ 15ستمبر 2022
2- کوشلا چاریہ ایوارڈ س ۔ آخری تاریخ 30 جولائی 2022
3- سینئیر سٹی زن کے لئے نیشنل ایوارڈ س – ویو شریشٹھ سمان – آخری تاریخ 18 اگست 2022
4- شخصی امتیاز کے لئے نیشنل ایوارڈ 2021 – آخری تاریخ 28 اگست 2022
5- شخصی امتیاز کے لئے نیشنل ایوارڈ 2022 – آخری تاریخ 28 اگست 2022
6- معذور افرادکو بااختیار بنانے میں مصروف اداروں کے لئے نیشنل ایوارڈ س2021 – آخری تاریخ 28 اگست 2022
7- معذور افرادکو بااختیار بنانے میں مصروف اداروں کے لئے نیشنل ایوارڈ2022 – آخری تاریخ 28 اگست 2022
8۔نیشنل سی ایس آر ایوارڈس – آخری تاریخ 31 جولائی 2022
9- ناری شکتی پرسکار –آخری تاریخ 31 اکتوبر 2022
10- سبھاش چندر بوس آپدا پربندھن پرسکار - آخری تاریخ 31 اگست 2022
11- ای – گورننس کے لئے نیشنل ایوارڈس - آخری تاریخ 31 جولائی 2022
12-سردار پٹیل نیشنل یونٹی ایوارڈ - آخری تاریخ 31 جولائی 2022
13- شراب نوشی اور منشیات کی روک تھام کے میدان میں نمایاں خدمات کے لئے نیشنل ایوارڈ - آخری تاریخ 30 جولائی 2022۔
14- جیون رکشا پدک - آخری تاریخ 30ستمبر 2022۔
مزیدتفصلات اور نامزدگی کرنے کے لئے براہ کرم راشٹریہ پرسکار پورٹل (https://awards.gov.in) دیکھیں۔
*************
ش ح۔ا گ ۔رم
U-8223
(Release ID: 1845309)
Visitor Counter : 194