سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آزادی کا امرت مہوتسو کا جشن مناتے ہوئے این ایچ اے آئی  ایک ملک گیر شجر کاری  مہم کا انعقاد کرنے جارہا ہے

Posted On: 15 JUL 2022 2:28PM by PIB Delhi

آزادی کا امرت  مہوتسو کے زیر اہتمام این ایچ اے آئی کا 17 جولائی  2022 کو ایک ملک گیر شجر کاری مہم کے انعقاد کا منصوبہ ہے ۔ اس کا مقصد ملک بھر میں  ایک ہی دن میں تقریباََ ایک لاکھ  پودے لگانے کی کوشش ہے۔این ایچ اے آئی  کے علاقائی دفتر نے قومی شاہراہو ں ،این ایچ اے آئی کے لینڈ پارسل  اور ٹول پلازاؤں پر شجر کاری کے لئے 100 مقامات کونشان زد کیا ہے۔ این ایچ اے آئی کا مقصد ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کا جشن مناتے ہوئے آزادی کے امرت  مہوستو  کے موقع پر 75 لاکھ شجر کاری کی تعداد  کو  حاصل کرنا ہے۔

سڑک نقل وحمل اورشاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری ، وزارت اور این ایچ اے آئی کے سینئیر افسران  اس شجرکاری مہم میں شریک ہوں گے ۔پائیدار ماحول  کے پیغام کو پھیلاتے ہوئے اس مہم میں  سرکاری نمائندگان ، سول سوسائٹی کے مقامی افراداورکالج کے طلبا شریک ہوں گے۔ راجستھان ، مدھیہ پردیش ، اترپردیش، آسام اور آندھراپردیش کی ریاستوں میں سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جی ) سے تعلق رکھنے والی خواتین  شجرکاری اور پودے کی دیکھ بھال کے لئے بھی شامل ہوں گی۔

 این ایچ اے آئی ماحول دوست قومی شاہراہ تیار کرنے کے لئے وقتاََفوقتاََ شجرکاری مہم کا انعقادکرتا رہتا ہے۔ اس کا وژن   ریاستی دیہی معاشی  مشنوں  (ایس آ ر ایل ایم ) اور جنگلاتی اور باغبانی کے ماہرین کے ذریعہ مراعات دہندگان  ریاستی سرکاری ایجنسیوں   ، نجی شجر کاری ایجنسیوں کی خواتین ایس ایچ جی  کو  شامل کرکے اجتماعی طورپر قومی شاہراہوں  پر شجر کاری کے امور کوانجام دینا ہے۔

*************

ش ح۔ع ح ۔رم

U-7615


(Release ID: 1841749) Visitor Counter : 371