وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے نئی پارلیمنٹ عمارت کی چھت پر قومی نشان کی نقاب کشائی کی
انھوں نے پارلیمنٹ کی تعمیر میں مصروف شرم جیوؤں کے ساتھ بات چیت کی
Posted On:
11 JUL 2022 2:32PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج صبح نئی پارلیمنٹ عمارت کی چھت پر قومی نشان کی نقاب کشائی کی۔ وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا:
آج صبح مجھے نئی پارلیمانی عمارت کی چھت پر قومی نشان کی نقاب کشائی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔
وزیر اعظم نے نئی پارلیمنٹ کی تعمیر میں لگے شرم جیوؤں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔
’’پارلیمنٹ کی تعمیر کے کاموں میں لگے شرم جیوؤں کے ساتھ میری خوشگوار بات چیت ہوئی ہمیں ان کی کوششوں پر فخر ہے اور ہماری قوم کے لئے ان کی دین کو ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے۔‘‘
قومی نشان کانسےکا بنا ہوا ہے اور اس کا مجموعی وزن 9500 کلو گرم اور اونچائی 6.5 میٹر ہے۔ اسے نئی پارلیمانی عمارت کے داخلے کے کمرے کے اوپر نصب کیا گیا ہے۔ قومی نشان کو سہارا دینے کے لئے اسٹیل کا ایک ڈھانچہ بنایا گیا ہے جس کا وزن 6500 کلو گرام کے قریب ہے۔
نئی پارلیمانی عمارت کی چھت پر قومی نشان کی ابتدائی مرحلے سے آخری مرحلے تک تیاری آٹھ مختلف مرحلوں میں ہوئی اور مٹی سے ماڈلنگ کمپوٹرگرافک کانسے کا کام اور زنگ وروغن کیا گیا۔
****
U.No:7448
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1840762)
Visitor Counter : 236
Read this release in:
Bengali
,
Punjabi
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam