نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب انوراگ ٹھاکر کے ذریعہ نقد انعامات، قومی بہبود اور کھلاڑیوں کو پنشن کی نظر ثانی شدہ اسکیموں کا آغاز


کھلاڑیوں کیلئے پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل ویلفیئر اسکیم اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی پنشن اسکیم آن لائن کی جائیں گی

نظر ثانی شدہ اسکیموں کو ریکارڈ وقت میں کھلاڑیوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے زیادہ شفاف اور جوابدہ بنایا جائے گا: جناب انوراگ ٹھاکر

انفرادی لوگ، ادارے اور کارپوریٹ تنظیمیں این ایس ڈی ایف کے پورٹل کے ذریعے کھلاڑیوں، کھیلوں کی عمل گاہوں اور کھیلوں کی تقریبات کے لئے براہ راست تعاون کر سکتی ہیں

کھیل کی وزارت نے کھلاڑیوں کو نقد انعامات کے فوائد کے لئے درخواست دینے میں سہولت فراہم کرنے کی خاطر ویب پورٹل ڈی بی ٹی وائی ایس-اسپورٹس ڈاٹ گوو ڈاٹ اِن شروع کیا

کھیل کی وزارت نے این ایس ڈی ایف کے لیے انٹرایکٹو ویب سائٹ این ایس ڈی ایف.وائی اے ایس ڈاٹ گوو ڈاٹ اِن بھی شروع کی

Posted On: 08 JUL 2022 3:08PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے نقد انعامات، قومی بہبود اور کھلاڑیوں کو پنشن کی نظرثانی شدہ اسکیموں، کھیلوں کے محکمے کی اسکیموں کے لیے ویب پورٹل (ڈی بی ٹی وائی ایس-اسپورٹس ڈاٹ گوو ڈاٹ اِن) اور قومی کھیل ترقیاتی فنڈ ویب سائٹ (این ایس ڈی ایف ڈاٹ وائی اے ایس ڈاٹ گوو ڈاٹ اِن) کا آج نئی دہلی میں آغاز کیا۔

جناب انوراگ ٹھاکر نے بتایا کہ نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے بین اقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں میڈل جیتنے والوں اور ان کے کوچوں کیلئے نقد انعامات کی اسکیم، پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل ویلفیئر فار اسپورٹس پرسنز (پی ڈییو این ڈبلیو ایف ایس) اور باصلاحیت کھلاڑیوں کیلئے پنشن کی اسکیم میں کئی اہم ترامیم کی ہیں۔ یہ اقدامات ان اسکیموں کو مزید صارف دوست، رسائی میں آسان اور شفاف بنانے کے وژن کے تحت کئے گئے ہیں۔

مرکزی وزیر نے اس اقدام کی عوام کو بااختیار بنا کر ڈیجیٹل انڈیا کی طرف ایک اور اور حکومت اور شہریوں، نظام اور سہولیات، مسائل اور حل کے درمیان فرق کو کم کرنے کے قدم کے طور پر ستائش کی۔ اس سے کم سے کم حکمرانی اور زیادہ سے زیادہ گورننس کے وزیر اعظم کے وژن کو آگے بڑھایا جا سکے گا۔ وزیر نے وضاحت کی کہ یہ نظرثانی شدہ اسکیمیں ریکارڈ وقت میں کھلاڑیوں کو فائدہ پہنچانے کے کام کو مزید شفافی اور جوابدہ بنائیں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010JAY.jpg

جناب ٹھاکر نے کہا کہ اب کوئی بھی انفرادی کھلاڑی اپنی اہلیت کے مطابق تینوں اسکیموں کے لئے براہ راست درخواست دے سکتا ہے۔ اس سے پہلے یہ ہوتا تھا کہ تجاویز اسپورٹس فیڈریشنز/ایس آئی اے کے ذریعے وصول کی جاتی تھیں۔ اس طرح تجاویز جمع کرانے میں کافی وقت لگ جاتا تھا۔ بعض اوقات تجویز کو منظور کرنے میں ایک سے دو سال لگ جاتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نقد انعامات  بروقت جمع کرانے اور اس کی منظوری کو یقینی بنانے کے لئے اب درخواست دہندہ کو مخصوص تقریب کے اختتام کی آخری تاریخ سے چھ ماہ کے اندر کیش ایوارڈ اسکیم کے لئے آن لائن درخواست دینا ہو گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TI7N.jpg

مرکزی وزیر نے مزید بتایا کہ پروسیسنگ کے وقت کو کم کرنے کے لئے تینوں اسکیموں میں تصدیق کے عمل کو کافی حد تک آسان کردیا گیا ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ کوچوں کو ان کا نقد انعام بروقت ملے اسکیم میں ضروری تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ڈیف اولمپکس کے کھلاڑیوں کیلئے بھی پنشن کے فوائد میں توسیع کردی گئی ہے۔ ان اسکیموں میں درج بالا خصوصیات کو لاگو کرنے کے لئے  کھیل کے محکمے نے ویب پورٹل ڈی بی ٹی وائی ایس-اسپورٹس ڈاٹ گوو ڈاٹ ا ِن تیار کیا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو کھیل کے محکمے کی مذکورہ اسکیموں کے تحت فوائد حاصل کرنے کے لئے درخواست دینے میں سہولت فراہم کی جاسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0033AE4.jpg

جناب ٹھاکر نے کہا کہ یہ آن لائن پورٹل کھلاڑیوں کی درخواستوں کی پوزیشن سے بر وقت باخبر رہنے میں مدد  اور ان کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر بھیجے گئے ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی) کے ذریعے تصدیق کی سہولت فراہم کرے گا۔ درخواست دہندگان کی طرف سے وزارت میں درخواستیں جمع کرانے کی اب ضرورت نہیں رہے گی۔ پورٹل کو ڈی بی ٹی-ایم آئی ایس کے ساتھ بھی مربوط کیا گیا ہے جو حکومت ہند کے ڈی بی ٹی مشن کے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو براہ راست  بینک کھاتوں میں رقوم کی منتقلی کے قابل بنائے گا۔

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ یہ پورٹل نہ صرف تمام درخواستوں کو وقت کے پابندی کے ساتھ فوری طور پر نمٹانے میں محکمے کی مدد کرے گا بلکہ اس کا استعمال مختلف قسم کی مطلوبہ رپورٹس اور کھلاڑیوں کے ڈیٹا مینجمنٹ کے لئے بھی کیا جائے گا۔ آن لائن پورٹل کی وقتاً فوقتاً مزید تازہ کاری کی جائے گی تاکہ وہ کھلاڑیوں کی ضرورت اورعصری حالات سے ہم آہنگ رہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004ODQ6.jpg

مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ محکمے نے ’یشنل اسپورٹس ڈیولپمنٹ فنڈ‘ (این ایس ڈی ایف) کے لئے ایک وقف انٹرایکٹو ویب سائٹ این ایس ڈی ایف ڈاٹ وائی اے ایس ڈاٹ گوو ڈاٹ اِن بھی تیار کی ہے۔ یہ فنڈ ملک میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں، سرکاری زمرے کے اداروں، نجی کمپنیوں، اور انفرادی لوگوں وغیرہ کے سی ایس آر تعاون پر مبنی ہے۔ مرکزی وزیر نے بتایا کہ انفرادی لوگ، ادارے اور کارپوریٹ تنظیمیں اب پورٹل کے ذریعے کھلاڑیوں، کھیلوں کی عمل گاہوں اور کھیلوں کے مقابلوں کے لئے براہ راست تعاون کر سکتی ہیں۔ این ایس ڈی ایف کارپس کو ٹارگٹ اولمپک پوڈیم (ٹی او پی) اسکیم اور نامور کھلاڑیوں اور کھیلوں کی تنظیموں کی جانب سے انفراسٹرکچر کے فروغ وغیرہ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس رُخ پر وقف یہ ویب سائٹ نہ صرف کھلاڑیوں کو بلکہ سی ایس آر تعاون کرنے والوں کو بھی آسان اور شفاف رسائی فراہم کرے گی۔ یہ ویب سائٹ ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے این ایس ڈی ایف کوایک بڑی کامیابی سے ہم کنار کرنے میں ہماری مدد کرے گی۔

***

ش ح۔ ع س ۔ ک ا


(Release ID: 1840191) Visitor Counter : 201