صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) نے اپنی فلیگ شپ اسکیم آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کی ہیلتھ فیسیلٹی رجسٹری میں ایک لاکھ سے زیادہ سرکاری اور نجی صحت دیکھ ریکھ سہولیات کی کامیاب آن بورڈنگ کا اعلان کیا
Posted On:
06 JUL 2022 5:05PM by PIB Delhi
آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن ( اے بی ڈی ایم) کے تحت ہیلتھ فیسیلٹی رجسٹری (ایچ ایف آر) میں سرکاری اور نجی شعبے میں ایک لاکھ سے زیادہ صحت کی دیکھ ریکھ سہولیات کو کامیابی کے ساتھ شامل کیا ہے۔ اس تاریخی سنگ میل سے پورے ملک میں ڈیجیٹل ہیلتھ پلیٹ فارم اور خدمات کو زیادہ سے زیادہ اپنانے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
اے بی ڈی ایم حکومت کی فلیگ شپ اسکیم ہے جسے نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔ ہیلتھ فیسیلٹی رجسٹری (ایچ ایف آر) جو کہ اے بی ڈی ایم کے تحت تیار کی جا رہی ہے، ملک کی صحت کی سہولیات کا ایک جامع ریپازیٹری ہے جس میں جدید اور روایتی طرقہ علاج شامل ہیں۔ اس میں سرکاری اور نجی دونوں صحت کی سہولیات شامل ہیں جن میں اسپتال، کلینک، تشخیصی لیبارٹریز اور امیجنگ سینٹرز شامل ہیں۔
ایچ ایف آر کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے این ایچ اے کے سی ای او ڈاکٹر آر ایس شرما نے کہا – ’’ہمارا مقصد ایک قابل اعتماد قومی پلیٹ فارم بنانا ہے جہاں مریض ملک بھر میں رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر پروفیشنلز اور صحت کی سہولیات کی تفصیلات آسانی سے حاصل کر سکیں۔ اس میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کی صحت کی سہولیات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جو کہ اب اس قومی رجسٹری کا حصہ بن چکی ہیں۔ مریض اب مختلف طریقہ علاج مثلاً جدید طریقہ (ایلوپیتھی)، آیوروید، ڈینٹسٹری، ہومیوپیتھی، فزیوتھراپی، یونانی، سدھ یا سووا رِگپا کے لئے رجسٹرڈ سہولیات کے واسطے اے بی ڈی ایم نیٹ ورک آسانی سے سرچ کرسکتے ہیں۔
ایچ ایف آر میں رجسٹریشن ایک قابل اعتماد قومی پلیٹ فارم پر صحت کی سہولیات کی فہرست بندی کی جاسکتی ہے اوراے بی ڈی ایم کے موافق سافٹ ویئر سلوشنز کے ذریعے بھارت کے ڈیجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم سے صحت کی سہولیات منسلک ہو سکتی ہیں۔ سہولیات ویب سائٹ https://facility.abdm.gov.in / یا مختلف انٹیگریٹرز جیسے کہ ہیلتھ ٹیک پلیئرز کے ذریعے رجسٹر کر سکتی ہیں۔
تصدیق شدہ سہولیات میں تقریباً 97 فیصد کا تعلق سرکاری شعبے سے ہے۔ تصدیق شدہ صحت کی سہولیات کی سب سے زیادہ تعداد اتر پردیش، آندھرا پردیش، مہاراشٹر، بہار، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، چھتیس گڑھ اور آسام کی ریاستوں میں ہے۔ ایچ ایف آر کے تحت تصدیق شدہ/رجسٹرڈ سہولیات کے بارے میں مزید تفصیلات ان کی ملکیت (سرکاری یا پرائیویٹ)، طریقہ علاج اور ریاست/مرکز کے زیر انتظام خطے کے مطابق کارکردگی کی بنیاد پر اے بی ڈی ایم پبلک ڈیش بورڈ https://dashboard.abdm.gov.in / پر دستیاب ہیں۔
رجسٹری میں ہر صحت کی سہولت کا ایک منفرد آئیڈیٹنی فائر ہوتا ہے، جس کا استعمال پورے اے بی ڈی ایم ایکو سسٹم میں سہولت کا نقشہ بنانے اور ملک میں تمام نجی اور سرکاری صحت کی سہولیات پر جامع ڈیٹا فراہم کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس منفرد آئیڈینٹی فائر کو دیگر اداروں جیسے کہ اے بی ڈی ایم کمپلائنٹ سافٹ ویئر سلوشنز کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے (اجازت کے ساتھ رسائی کے ذریعہ)تاکہ سہولت کی شناخت، دوبارہ حاصل کرنے اور مطلوبہ مقاصد کے لیے مطلوبہ سہولت کا ڈیٹا استعمال کیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U-7303
(Release ID: 1839668)
Visitor Counter : 171