امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

کوئی بھی ہوٹل یا ریستوراں کھانے کے بل میں سروس چارج کو خود بخود نہیں جوڑ سکتا اور نہ یہ بل کا پہلے سے حصہ ہو سکتا ہے:صارفین کے امور کی وزارت


صارفین کے مفادات کے تحفظ کی مرکزی اتھارٹی (سی سی پی اے) نے ہوٹلوں اور ریستوراں میں سروس چارج لگانے سے متعلق غلط کاروباری طریقوں اور صارفین  کے حقوق کی خلاف ورزی کی روک تھام کے لئے رہنما خطوط جاری کئے

سروس چارج کئے جانے کے خلاف صارفین اپنی شکایت  نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن (این سی ایچ) پر درج کر اسکتے ہیں

شکایات کو مؤثر ڈھنگ سے اور بہتری سے نمٹائے جانے کے لئے صارفین اپنی شکایت ای داخل پورٹل کے ذریعے بھی درج کر اسکتے ہیں

Posted On: 04 JUL 2022 5:11PM by PIB Delhi

صارفین کے مفادات کے تحفظ کی مرکزی اتھارٹی (سی سی پی اے) نے ہوٹلوں اور ریستوراں میں سروس چارج کی خلاف ورزی کی روک تھام کے لئے گائڈ لائن جاری کی ہے۔

سی سی پی اے کی جاری کردہ گائڈ لائن میں واضح کیا گیا ہے کہ ہوٹل اور ریستوراں کھانے کے بل میں سروس چارج کو ازخود شامل نہں کر سکتے اور نہ ہی یہ بل کا پہلے ہی سے حصہ ہو سکتے ہیں۔ کسی بھی دیگر نام سے سروس چارج کو بل میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔ کوئی بھی ہوٹل یا ریستوراں صارفین کو سروس چارج ادا کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا اور اسے صارفین کو واضح طور پر بتانا ہوگا کہ سروس چارج اختیاری ہے اور صارف کی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ اسے ادا کرنا چاہتا ہے یا نہیں۔ سروس چارج پر زور دیتے ہوئے کسی بھی صارف کو داخلے سے روکا نہیں جا سکتا ہے۔ سروس چارج کو بل میں شامل کرکے اور مجموعی رقم پر  جی ایس ٹی لگا کر صارف سے وصول نہیں کیا جا سکتا۔ رہنما خطوط کی تفصیل لنک پر کلک کر کے دیکھی جا سکتی ہے۔

اگر کسی صارف کو یہ احساس ہوتا ہے کہ کوئی بھی ہوٹل یا ریستوراں گائڈ لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سروس چارج شامل کر رہا ہے، تو صارف متعلقہ ہوٹل یا ریستوراں سے درخواست کر سکتا ہے کہ بل کی رقم سے سروس چارج کو ہٹا یا جائے۔ اس کے علاوہ صارف نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن پر اپنی شکایت درج کر ا سکتا ہے۔ اس کے لئے 1915 پر کال کر کے یا این سی ایچ کی موبائل ایپ پر شکایت درج کر سکتے ہیں۔

صارفین غلط کاروباری طور طریقوں کے خلاف اپنی شکایت کنزیومر کمیشن میں بھی رجسٹرڈ کر ا سکتے ہیں۔ الیکٹرونک طریقے سے اپنی شکایت ای داخل پورٹل پر بھی کرائی جا سکتی ہے۔ http://www.e-daakhil.nic.in صارف اپنی شکایت ضلع کلکٹر کو بھی بھیج سکتا ہے۔ سی سی پی اے کو اس کے ای میل com-ccpa[at]nic[dot]inپر بھی بھیجا جا سکتا ہے۔

نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن (این سی ایچ) پر بڑی تعداد میں صارفین سروس چارج لاگو کئے جانے کے خلاف شکایات درج کراتے ہیں، جبکہ یہ چارج اختیاری اور صارف کی مرضی پر منحصر ہے۔

سروس چارج لگائے جانے کے بارے میں متعدد معاملوں کا کنزیومر کمیشن نے صارفین کے حق میں فیصلہ دیا ہے اور ان طریقوں کو غلط اور صارفین کے مفادات کے خلاف قرار دیا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1839236) Visitor Counter : 177