زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زراعت کے مرکزی وزیر نے کرشی بھون میں ڈی ڈی کسان چینل اسٹوڈیو کا افتتاح کیا


وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں کسانوں کی زندگیوں اور زرعی شعبے میں یکسر تبدیلی آگئی ہے – جناب نریندر سنگھ تومر

Posted On: 01 JUL 2022 3:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی،یکم  جولائی ، 2022/ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کی کوششوں سے ڈی ڈی کسان چینل نے نئی دلی کے کرشی بھون میں ایک اسٹوڈیو قائم کیا ہے۔ اس کا افتتاح آج زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کیا۔ اس موقعے پر وزرائے مملکت شری سوشری شوبھا کرندلجے اور جناب کیلاش چودھری بھی وجود تھے۔

اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب تومر نے کہا کہ زراعت کی وزارت میں کافی زیادہ وسعت ہے اور ملک میں بڑی تعداد میں ایسے کسان موجود ہیں جو ڈی ڈی نیوز اور ڈی ڈی کسان چینلوں کے ذریعے اپنی بات کہہ سن سکیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں پچھلے 8 سال کے دوران کسانوں کی زندگیوں میں یکسر تبدیلی آئی ہے اور زراعت کے میدان میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلی آئی ہے۔ ایسے وقت میں یہ چینل حکومت اور کسانوں کے درمیان ایک پل کا کام انجام دے رہا ہے جس کا مقصد کسانوں کو ٹکنالوجی سے جوڑنا ہے ۔

جناب تومر نے کہا کہ اس اسٹوڈیو کو قائم کرنے سے وزارت کی سرگرمیوں ، پروگراموں اور مشن کے بارے میں تازہ معلومات فراہم ہوگی۔ انہوں نے کرشی بھون میں اسٹوڈیو قائم کرنے پر دور درشن اور ڈی ڈی کسان کا شکریہ ادا کیا۔

کسانوں کی سب کی شمولیت والی ترقی  کی ایک نئی پہل کے طور پر جناب مودی نے 26 مئی 2015 کو کسانوں کے لیے ڈی ڈی کسان چینل کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد ملک میں زراعت اور دیہی سماج کی خدمت کرنا اور انہیں تعلیم دے کر مجموعی ترقی کا ایک ماحول تشکیل دینا تھا۔

*********

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

03.07.2022

U - 7177



(Release ID: 1839004) Visitor Counter : 119