کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ریاستوں کی اسٹارٹ اپ رینکنگ 2021 کا اعلان 4 جولائی کو کیا جائے گا


24 ریاستوں اور 7 مرکز کے زیر انتظام علاقوں، نے 7 اصلاحاتی علاقوں اور 26  کارروائی  نکات کے ساتھ تیسری اسٹارٹ اپ رینکنگ عمل میں حصہ لیا

پچھلے 6 سالوں کے دوران اسٹارٹ اپ پالیسیاں اختیار کرنے والی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی تعداد 4 سے بڑھ کر 30 ہوگئی جن میں سے 29 کے پاس اسٹارٹ اپ پورٹل بھی ہیں

13 زبانوں میں 7200 استفادہ کنندگان سے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم پر رائے لی گئی

Posted On: 01 JUL 2022 12:49PM by PIB Delhi

اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم  کو تعاون کرنے پر ریاستوں کی درجہ بندی کے تیسرے ایڈیشن کے نتائج  کا اعلان4 جولائی 2022 کو کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم  نظام اور ٹیکسٹائل کے وزیر جناب پیوش گوئل نئی دہلی میں  منعقد ایک اعزازی تقریب میں کریں گے۔

صنعت اور داخلی  تجارت کے فروغ کے محکمے(ڈی پی آئی آئی ٹی) نے مسابقتی اور تعاون پر مبنی وفاقیت کے ہندوستان کے وژن کو فروغ دینے کے کلیدی مقصد کے ساتھ ریاستوں کی ا سٹارٹ اپ رینکنگ عمل  کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد کیا۔ یہ  عمل  2018 میں شروع کیا گیا تھا تاکہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اسٹارٹ اپس کی ترقی کے لیے ضوابط کو آسان بنانے اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو سپورٹ کو مضبوط بنانے کی طرف کام کرنے کی ترغیب دی جائے۔

اس سال کل 24 ریاستوں اور 7 مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے عمل  میں حصہ لیا،  یہ تعداد  پچھلے سال  کے  25 سے زیادہ ہے اور اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ جیسا کہ ہندوستان عالمی سطح پر ایک سرکردہ اسٹارٹ اپ ملک بن گیا ہے، ملک کے ٹائر-II اور III شہروں میں انٹرپرینیورشپ کی ترقی لازمی ہو گئی ہے۔ 2016 میں اسٹارٹ اپ پالیسیوں والی 4 ریاستیں/ مرکز کے زیرانتظام علاقے تھے۔ آج 30 سے ​​زیادہ ریاستیں/ مرکز کے زیرانتظام علاقے  ایسےہیں جن کے پاس اسٹارٹ اپ پالیسیاں ہیں، اور 27 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اپنا اسٹیٹ اسٹارٹ اپ پورٹل ہے۔

اس ایڈیشن میں 7 وسیع  اصلاحات  کے شعبے ہیں ۔جن میں 26  کارروائی والی   نکات ہے جو اسٹارٹ اپس اور ایکو سسٹم کے اسٹیک ہولڈرز کو ریگولیٹری، پالیسی اور معاشی مدد فراہم کرنے کے لیے ضروری ہیں۔ اصلاحات کے شعبوں میں ادارہ جاتی معاونت، اختراعی اور کاروباری امور کو فروغ دینا، مارکیٹ تک رسائی، انکیوبیشن سپورٹ، فنڈنگ ​​سپورٹ، مینٹرشپ سپورٹ اور اہل کاروں کی صلاحیت کی تعمیر شامل ہیں۔

عمل کے تیسرے ایڈیشن میں یکم اکتوبر 2019 سے 31 جولائی 2021 کے دوران ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے فراہم کردہ تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ 6 ماہ کی مدت کے دوران ان کی عرضداشتوں کا جائزہ لیا گیا اور 13 مختلف زبانوں میں 7,200 سے زیادہ مستفید کنندگان سے رائے اکٹھا کی گئی۔ یہ ایڈیشن اس لئے منفرد ہے کیونکہ یہ عالمی وباء کے درمیان اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے فراہم کردہ وسیع تعاون کو نمایاں کرتا ہے۔

اسٹیٹ اسٹارٹ اپ رینکنگ ایکسرسائز کے نتائج 2021 اور مینٹرشپ، ایڈوائزری، تعاون، اینڈ گروتھ (ایم اے اے آر جی ) پورٹل کے لیے مشیروں کی کال کا اعلان پیر، 4 جولائی 2022 کو صبح 11:30 بجے اشوک ہوٹل نئی دہلی میں تمام شریک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر سرکاری افسران کی موجودگی میں  کیا جائے گا۔

*************

 

ش ح ۔ج ق۔ ر‍‌ض

U. No.7124

 



(Release ID: 1838487) Visitor Counter : 175