کامرس اور صنعت کی وزارتہ

وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن،  کامرس اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل کی موجودگی میں کل  کاروباری اصلاح  کے  عملی منصوبہ  کے نفاذ  (بی آر اے پی 2020)پر مبنی ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی تجزیاتی رپورٹ کو جاری کریں گی


نو اہم شعبوں میں  72 اصلاحات کے ساتھ بی آر اے پی 2020 میں پہلی مرتبہ شعبہ جاتی اصلاحات کو متعارف کرایا گیا ہے 

بی آر اے پی 2020 میں 15کاروباری ریگولیٹری شعبوں کی شمولیت کے ساتھ 301 اصلاحاتی نکات کو شامل کیا گیا

Posted On: 29 JUN 2022 2:58PM by PIB Delhi

 خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن  30 جون 2022 کو نئی دہلی میں تجارت و صنعت ، امور صارفین ، خوراک اور سرکاری  نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کی موجودگی میں کاروباری  اصلاحاتی  عملی منصوبہ  (بی آر اے پی) کے تحت  ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی حکومتوں کی تجزیاتی  رپورٹ کو جاری کریں گی۔  

بی آر اے پی 2020میں  301 اصلاحاتی نکات کو شامل کیا گیا ہے۔ اس میں 15 کاروباری ریکولیٹری شعبے جیسے اطلاعات تک رسائی  ، سنگل ونڈو سسٹم ، مزدور،ماحولیات ، شعبہ جاتی اصلاحات اور مخصوص نوعیت کے کاروبار کے  طور طریقے سمیت  دیگر اصلاحات کو شامل کیا گیا ہے۔

بی آر اے پی  2020 میں پہلی مرتبہ شعبہ جاتی اصلاحات کو متعارف کرایا گیا ہے۔  جس میں 72 ایسی اصلاحات ہیں  جن کی نشاندہی  9 شعبوں یعنی تجارتی لائسنس ،صحت کی دیکھ ریکھ ، قانونی میٹرولوجی ، سنیما ہال،ہاسپٹلیٹی (مہمان نوازی)، فائر این او سی ،ٹیلی کام ، فلم کی شوٹنگ اور سیاحت میں کی گئی ہیں۔

2014 سے  صنعت اور داخلی تجارت کا محکمہ (ڈی پی آئی ٹی ٹی) ملک بھر میں  سرمایہ کاروں کے لئےدوستانہ ماحول تیار کرنے کی خاطر  کاروباری اصلاح  کرنے کے لئے  تجارتی  اصلاحاتی عملی منصوبہ(بی آر اے پی) کو جاری کرر ہا ہے۔  ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں   کے تجزیہ کے اب تک  چار ایڈیشن جاری کئے جاچکے ہیں۔ 2020 کے تجزیے کے لئے یہ تازہ ترین ایڈیشن ہے۔

ڈی پی آئی آئی ٹی  ردعمل پر مبنی مشق کو  انجام دیا ہے جس میں  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سےکی جانے والی  اصلاحات کے   نفاذ کے معیار پر  کمپنیوں سے رائے لی جاتی ہے۔  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا تجزیہ ا  ن لوگوں  کی رائے پر مبنی ہے  جو متعلقہ ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام  علاقوں کے اصلی صارفین ہیں۔  

ڈی پی آئی آئی ٹی   کاروبار کرنے میں آسانی    کے پروگرام کے لئے ادارہ جاتی  بنیاد ہے ۔ اس  نے کاروباری ریگولیٹری ماحولیات کو بہتر بنانے کے لئے ریاستوں اور مرکز کے  زیر انتظام  علاقوں(یو ٹیز) کی حکومتوں کے ساتھ مل کر  کام کرنے  اور مواصلاتی فرق کو ختم کرکے  ایک جامع  انداز میں اپنایا  ہے۔ 

************ 

ش ح۔ ع ح۔ ج

Uno- 7062

 



(Release ID: 1838152) Visitor Counter : 133