وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزیر اعظم 30 جون کو ’ادیمی بھارت‘ پروگرام میں شرکت کریں گے


وزیر اعظم ایم ایس ایم ای  شعبہ کو فروغ دینے کے لیے اہم اقدامات  کا آغاز کریں گے

وزیر اعظم ’ایم ایس ایم ای کی کارکردگی بہتر کرنے اور اسے تیز رفتار بنانے ‘(آر اے ایم پی) کی اسکیم، ’پہلی بار برآمد کرنے والوں کی صلاحیت سازی (سی بی ایف ٹی ای) کی اسکیم اور ’وزیر اعظم کے روزگار پیدا کرنے کے پروگرام‘ (پی ایم ای جی پی) کی نئی خصوصیات کا آغاز کریں  گے

وزیر اعظم پی ایم ای جی پی سے استفادہ کرنے والوں کو ڈیجیٹل طریقے سے امداد  منتقل کریں گے

وزیر اعظم ایم ایس ایم ای آئیڈیا ہیکاتھون، 2022 کے نتائج کا اعلان کریں گے اور ایم ایس ایم ای  قومی ایوارڈ، 2022 بھی تقسیم کریں گے

Posted On: 28 JUN 2022 7:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 28 جون     وزیر اعظم جناب نریندر مودی 30 جون 2022 کو صبح تقریباً 10:30 بجے نئی دہلی کے وگیان بھون میں ’اُدیمی بھارت‘ پروگرام میں شرکت کریں گے۔ پروگرام  کے دوران، وزیر اعظم ایم ایس ایم ای کی  کارکردگی  بہتر کرنے اور اسے تیز رفتار بنانے (آر اے ایم پی) کی اسکیم، 'پہلی بار ایم ایس ایم برآمد کرنے والوں کی صلاحیت سازی‘ (سی بی ایف ٹی ای) کی اسکیم اور 'وزیر اعظم کےروزگار پیدا کرنے کے پروگرام‘ (پی ایم ای جی پی) کی نئی خصوصیات کا آغاز کریں گے۔  وزیر اعظم 2022-23 کے لیے پی ایم ای جی پی سے استفادہ کرنے والوں کو ڈیجیٹل طور پر امداد بھی منتقل کریں گے۔ ایم ایس ایم ای آئیڈیا ہیکاتھون، 2022 کے نتائج کا اعلان کریں گے؛ ایم ایس ایم ای قومی ایوارڈ ، 2022 تقسیم کریں گے؛ اور سیلف ریلائنٹ انڈیا (ایس آر آئی) فنڈ میں 75 ایم ایس ایم ای کو ڈیجیٹل ایکویٹی سرٹیفکیٹ جاری کریں گے۔

’ادیمی بھارت‘ ایم ایس ایم ای کو بااختیار بنانے کے لیے پہلے دن سے ہی حکومت کی مسلسل عزم کا عکاس ہے۔ حکومت نے ایم ایس ایم ای سیکٹر کو ضروری اور بروقت مدد فراہم کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً متعدد اقدامات جیسے مدرا یوجنا، ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم، روایتی صنعتوں کی بحالی کے لیے فنڈ کی اسکیم (ایس ایف یو آر ٹی آئی) وغیرہ شروع کیے ہیں ، جن  سے ملک بھر میں کروڑوں لوگوں کو فائدہ پہنچانے میں مدد ملی ہے۔

وزیر اعظم تقریباً 6000 کروڑ روپے کی لاگت سے ’ایم ایس ایم ای کی کارکردگی بہتر کرنے اور اسے تیز رفتار بنانے (آر اے ایم پی) کی اسکیم کا آغاز کریں گے۔ اس کا مقصد موجودہ ایم ایس ایم ای اسکیموں کے اثر میں اضافے کے ساتھ ریاستوں میں ایم ایس ایم ای کی عمل آوری کی صلاحیت اور کوریج کو بڑھانا ہے۔ یہ ایم ایس ایم ای کو مسابقتی اور خود کفیل بنانے کے لیے اختراع کو فروغ دے کر، آئیڈیا کی حوصلہ افزائی، نئے کاروبار اور انٹرپرینیورشپ کے فروغ ، معیار  نیز  طریقوں اور عمل کو بہتر بنا کر، مارکیٹ تک رسائی بڑھا کر، تکنیکی آلات اور صنعت 4.0 کی تعیناتی کے ذریعہ خود انحصار ہندوستان کی مہم کی تکمیل کرے گا۔

وزیر اعظم ’پہلی بار ایم ایس ایم برآمد کرنے والوں کی صلاحیت سازی‘ (سی بی ایف ٹی ای) کی اسکیم کا آغاز کریں گے، جس کا مقصد ایم ایس ایم ای  کو عالمی مارکیٹ کے لیے بین الاقوامی معیار کی مصنوعات اور خدمات پیش کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ اس سے عالمی ویلیو چین میں ہندوستانی ایم ایس ایم ای کی شرکت میں اضافہ ہوگا اور انہیں اپنی برآمدی صلاحیت کا ادراک کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم ’وزیر اعظم کے روزگار پیدا کرنے کے پروگرام (پی ایم ای جی پی) کی نئی خصوصیات کا بھی آغاز کریں گے۔ ان میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے زیادہ سے زیادہ پروجیکٹ لاگت میں 50 لاکھ روپے (25 لاکھ روپے سے) اور سروس سیکٹر میں 20 لاکھ روپے (10 لاکھ روپے سے) اور خواہش مند اضلاع کے درخواست دہندگان اور ٹرانس جینڈرز کو زیادہ سبسڈی حاصل کرنے کے لیے خصوصی زمرے کے درخواست دہندگان میں شامل کرنا ہے۔  نیز، بینک کاری، تکنیکی اور مارکیٹنگ کے ماہرین کی شمولیت کے ذریعہ درخواست دہندگان/انٹرپرینیور کو ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔

پروگرام کے دوران وزیر اعظم ایم ایس ایم ای آئیڈیا ہیکاتھون، 2022 کے نتائج کا اعلان کریں گے۔ 10 مارچ 2022 کو شروع ہونے والی اس ہیکاتھون کا مقصد افراد کی غیر مستعمل تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور اس کی حمایت کرنا، جدید ترین ٹیکنالوجیوں کو اپنانا اور ایم ایس ایم ای میں اختراعات کو فروغ دینا ہے۔ منتخب نوخیز آئیڈیا کو فی منظور شدہ آئیڈیا 15 لاکھ روپے تک کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ ۔

وزیر اعظم ایم ایس ایم ای قومی ایوارڈ 2022 بھی تقسیم کریں گے۔ یہ ایوارڈ ہندوستان کے متحرک ایم ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی اور انشو و نما میں ان کی شاندار کارکردگی کے لیے ایم ایس ایم ای، ریاستوں، مرکز زیر انتظام خطے ، خواہش مند اضلاع اور بینکوں کے تعاون کے اعتراف  میں دیا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-7006

 



(Release ID: 1837785) Visitor Counter : 158