شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یوم شماریات، 2022، 29 جون، 2022 کو منایا جائے گا


اس سال کا موضوع: 'پائیدار ترقی کے لیے ڈیٹا' ہے

Posted On: 28 JUN 2022 11:39AM by PIB Delhi

حکومت ہند 2007 سے ہر سال 29 جون کو آنجہانی پروفیسر پرسنتا چندر مہلانوبس کی یوم پیدائش کے موقع پر، اقتصادی منصوبہ بندی اور شماریات کے میدان میں ان کی گرانقدر شراکت کے اعتراف میں یوم شماریات مناتی آ ئی ہے ۔ یوم شماریات کو منانے کا بڑا مقصد ملک کی ترقی کے لیے سماجی و اقتصادی منصوبہ بندی اور پالیسی سازی میں شماریات کے کردار اور اہمیت کے بارے میں خاص طور پر نوجوان نسل میں عام آگاہی پیدا کرنا ہے۔ آنجہانی  مہلانوبس سے سماجی – اقتصادی منصوبہ بندی اور پالیسی سازی کے معاملے میں شماریات کی اہمیت کے کردار کے بارے میں ترغیب حاصل کرتے ہوئے  اس دن کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ اس کے تئیں سماجی بیداری کی جائے خصوصاً نوجوان نسل کو بیدار کیا جائے۔

اس سال یوم شماریات 2022 کے تحت اہم اہتمام طبیعات اور ورچوئل دونوں انداز سے کیا جارہا ہے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی شماریات اور پروگراموں کے نفاذکی وزارت کے مرکزی وزیرمملکت (آزادانہ چارج)، منصوبہ بندی اور کمپنی امور کی وزارت کے وزیرمملکت عزت مآب راؤ اندرجیت سنگھ ہیں۔  قومی شماریات کمیشن کے چیئرمین پروفیسر بمل کمار رائے، بھارت کے چیف شماریات اور سکریٹری ڈاکٹر جی پی سامنتا، جن کا تعلق شماریات اور پروگراموں کی نفاذ کی وزارت سے ہے، بھارتی شماریات ادارے کے ڈائریکٹر پروفیسر سنگھ مترا بندھواپادھیائے بھی اس موقع پر مندوبین سے خطاب کریں گے۔ مزید براں  مرکزی وزارتوں / محکموں کے سینئر افسران اور دیگر شراکت داران بھی مخلوط انداز (یعنی  طبیعاتی اور ورچوئل دونوں طریقوں سے) اس تقریب میں حصہ لیں گے۔

ہر سال، یوم شماریات ہم عصر قومی اہمیت کے ایک موضوع کو بنیاد بناکر منایا جاتا ہے۔ یومِ شماریات، 2022 کے لیے منتخبہ موضوع ’’پائیدار ترقی کے لیے ڈیٹا‘‘ ہے۔

اس موقع پر شماریات اور پروگراموں کے نفاذ کی وزارت اس مقصد کے لئے تشکیل کردہ ایوارڈ کے نظام کے توسط سے عملی اور نظریاتی شماریات کے اُن تمام غیر معمولی  کاموں، تحقیق و تعاون کے اعتراف کے لئے جن سے سرکاری شماریات کے نظام کو فائدہ پہنچتا ہو، اپنی جانب سے اس غیر معمولی تعاون کا اعتراف کرنے کا اہتمام کرتی ہے۔  اس سال  پروفیسر  پی سی مہلانوبس قومی ایوارڈ جس کا تعلق سرکار  شماریات 2022 سے ہے اور پروفیسر پی وی سکھاتمے قومی ایوارڈ برائے تاحیات تعاون شماریات 2022 کا اعلان بھی اسی تقریب کے دوران کیا جائے گا۔ جائے موقع پر ہی منعقد ہونے والے مضمون نویسی مقابلے 2022 میں کامیاب ہونے والوں کو ، جس میں شماریات کے موضوع پر پوسٹ گریجویٹ طلبا شامل ہوں گے، انھیں بھی نوازا جائے گا۔ تقریب کے تکنیکی اجلاس کے دوران وزارت کے افسران موضوع پر مختصر پرزنٹیشن پیش کریں گے۔ بعد ازاں بین الاقوامی ایجنسیوں کے ماہرین بھی حاضرین سے خطاب کریں گے۔

*************

 

 

ش ح ۔ س ب ۔ ف ر

U. No.6977

 


(Release ID: 1837575) Visitor Counter : 174