وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نریندر مود ی کا حکومت  گجرات کے سابق وزیرآنجہانی بھاگو بھائی پٹیل کے انتقال پر اظہار تعزیت

Posted On: 26 JUN 2022 2:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 26 جون          وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  حکومت گجرات کے سابق وزیر جناب بھاگو بھائی پٹیل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے  کہا کہ عوامی خدمات کے شعبہ میں جناب پٹیل کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیر اعظم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا  : ’’ میں گجرات کے سابق وزیر جناب بھاگو بھائی پٹیل کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں۔ عوامی خدمات میں ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی روح کو شانتی ملے اور سوگوار خاندان کے تئیں میری تعزیت۔‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-6911

 



(Release ID: 1837110) Visitor Counter : 110