وزیراعظم کا دفتر
سال 2022 کی برکس تجارتی مجلس کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا ترجمہ
Posted On:
22 JUN 2022 9:37PM by PIB Delhi
عالی جناب،
برکس تجارتی برادری کے رہنمایان،
نمسکار!
برکس کا قیام اس یقین کے ساتھ عمل میں لایا گیا تھا کہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کا یہ گروپ عالمی ترقی کے انجن کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گا۔
آج پوری دنیا کی توجہ کووڈ کے بعد کی بحالی پر مرکوز ہے۔ ایسے برکس ممالک کا کردار ایک بار پھر انتہائی اہم رہے گا۔
دوستو،
عالمی وبا سے پیدا شدہ اقتصادی مسائل سے نمٹنے کے لئے ہم نے ہندوستان میں اصلاح، بہتر کار کردگی اور تبدیلی کا نسخہ اپنایا۔
اور اس لحاظ سے ہندوستانی معیشت کی کارکردگی نتائج سے ظاہر ہے۔
اس سال ہم 7.5 فیصد ترقی کی امید کر رہے ہیں، جو ہمیں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی ایک بڑی معیشت میں تبدیلی کرتی ہے۔
ابھرتے ہوئے نئے ہندوستان میں ہر شعبے میں انقلاب آفریں تبدیلیاں سامنے آ رہی ہیں۔
آج میں آپ کی توجہ 4 اہم پہلوؤں کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں۔
اول یہ کہ یکنالوجی کی قیادت والی ترقی ہندوستان کے موجودہ اقتصادی بحالی کا ایک اہم ستون ہے۔
ہم ہر شعبے میں جدت طرازی کی تائید کر رہے ہیں۔
ہم نے خلاء، سمندری وسائل کے پائیدار استعمال، غیر مضر ہائیڈروجن، ماحول دوست توانائی ، ڈرونز، جیو –اسپیشیئل ڈاٹا وغیرہ جیسے کئی شعبوں میں اختراعی دوستانہ پالیسیاں مرتب کی ہیں۔
آج ہندوستان اختراعی حوالےسے دنیاکے بہترین ماحولیاتی نظاموں میں سےایک ہے، جو ہندوستان میں نئی صنعتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے ظاہر ہوتا ہے۔
ہندوستان میں 70 ہزار سے زیادہ نئی صنعتوں میں 100 سے زیادہ اہم اور بڑی صنعتیں ہیں۔ ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
دوئم یہ کہ عالمی وبا کے دوران بھی ہندوستان نے کاروبار کو آسان بنانے کی بہت سی کوششوں کو جاری رکھا تھا۔
کاروبار پر ضابطوں کی تعمیر کا بوجھ کم کرنے کے لئے ہزاروں قوانین میں تبدیلیاں کی گئیں۔
حکومت کی پالیسیوں اور طریقۂ کار کومزید شفاف بنانے اور مستقل مزاجی لانے کے لئے بڑے پیمانے پرکام کا سلسلہ جاری ہے۔
سوئم یہ کہ ہندوستان میں بنیادی ساختیاتی ڈھانچے کو بھی بڑے پیمانے پر بہتر بنایا جا رہا ہے اور اس کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔
ا س کے لئے ہندوستان نے نیشنل ماسٹر پلان تیار کیا ہے۔
ہماری نیشنل انفراسٹرکچر پائپ لائن کے تحت 1.5 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے امکانات موجود ہیں۔
چوتھا یہ کہ جس طرح کا ڈیجیٹل انقلاب آج ہندوستان میں برپا ہے، اس کا عالمی سطح پر کبھی نظارہ نہیں کیا گیا تھا۔
ہندوستانی ڈیجیٹل معیشت کی قدر 2025 تک ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
ڈیجیٹل شعبے کی ترقی نے افرادی قوت میں خواتین کی حصہ داری کی بھی حوصلہ افزائی کی ہے۔
ہمارے آئی ٹی سیکٹر میں کام کرنے والے 4.4 ملین پیشہ وروں میں تقریباً 36 فیصد خواتین شامل ہیں۔
ٹیکنالوجی پر مبنی مالیاتی ہمہ جہتی کا سب سے زیادہ فائدہ بھی ملک کے دیہی علاقوں کی خواتین کو پہنچا ہے۔
برکس ویمن بزنس الائنس ہندوستان میں انقلاب برپا کرنے والی اس تبدیلی کا جائزہ لے سکتا ہے۔
اس طرح ہم اختراعی کوششوں کی قیادت میں اقتصادی بحالی پر مفید بات چیت کر سکتے ہیں۔
میں یہ تجویز پیش کرنا چاہوں گا کہ برکس تجارتی مجلس ہماری نئی صنعتوں کے درمیان باقاعدہ تبادلے کے لئے ایک پلیٹ فارم تیار کر سکتا ہے۔
مجھے اس بات کا یقین ہے کہ برکس تجارتی مجلس میں ہونے والی آج کی یہ بات چیت نہایت سودمند رہے گی۔
میں آپ سب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
شکریہ!
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
U NO 6809
(Release ID: 1836421)
Visitor Counter : 171
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam