وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزارت دفاع نے 12 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 75 سرحدی سڑکوں پر راستے کے کنارے سہولیات ’بی آر او کیفیز‘کے قیام کو منظوری دی

Posted On: 22 JUN 2022 11:57AM by PIB Delhi

وزارت دفاع (ایم او ڈی) نے بارڈر روڈز آرگنائزیشن  ( بی آر او) کے ساتھ سڑکوں کے مختلف حصوں پر 12 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 75 مقامات پر راستے کی سہولیات کے قیام کو منظوری دی ہے۔ ان کا مقصد سیاحوں کو بنیادی سہولیات اور راحت فراہم کرنا اور مقامی لوگوں کے لیے روزگار پیدا کرنے کے علاوہ سرحدی علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ راستے کی ان سہولیات  کو ’بی آر او کیفے' کا نام دیا جائے گا۔

 بی آر او کی رسائی دور دراز کے سرحدی علاقوں تک ہے اور اس نے دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ شمالی اور مشرقی سرحدوں کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ان قدرتی مقامات پر سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا ہے، جو اب تک ناقابل رسائی تھے۔ سخت موسمی اور جغرافیائی حالات میں واقع ان سڑکوں پر سیاحوں کے لیے سازگار اور آرام دہ آمدورفت فراہم کرنے کے لیے، ان خطوں میں بڑے سیاحتی سرکٹس کے ساتھ ملٹی یوٹیلیٹی راستے کی سہولیات کے قیام کی ضرورت کو تسلیم کیا گیا۔ چونکہ ان سڑکوں کے ناقابل رسائی اور دور دراز ہونے کی وجہ سے وسیع پیمانے پر ہونے والی  تجارتی تعیناتیوں  میں رکاوٹ پڑتی ہے ، اس لیے بی آر او نے اپنی موجودگی  کا فا ئدہ  اٹھاتے ہوئے دور دراز مقامات پر ایسی سہولیات  شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ اسکیم لائسنس کی بنیاد پر ایجنسیوں کے ساتھ سرکاری ،نجی شراکت داری  کی شکل میں  سڑک کے کنارے سہولیات کی ترقی اور کارگزاری کے لیے وسائل فراہم کرتی ہے، جوبی آر او کے رہنما خطوط کے مطابق اس سہولت کو ڈیزائن اور تعمیر کرے گی اوراس کا کام کاج چلائے گی۔ دو پہیہ اور چار پہیہ گاڑیوں کے لیے پارکنگ، فوڈ پلازہ/ریسٹورنٹ، مردوں، خواتین اور معذور افراد کے لیے علیحدہ آرام کے کمرے، ابتدائی طبی امداد کی سہولیات/ایم آئی رومز وغیرہ جیسی سہولیات فراہم کرنے کی بھی تجویز ہے۔ لائسنسوں کا انتخاب مسابقتی عمل کے ذریعے کیا جائے گا۔

معاہدے کی مدت 15 سال پر محیط ہو گی جس میں مزید پانچ سال تک توسیع کی جا سکتی ہے۔ بی آر او۔ 75 کیفے کا مقام درج ذیل ہے:

 

S No

State

Roads

1

Arunachal Pradesh

Daporijo

Bame

Koloriang

Pasighat

Menchuka

Moying

Thumbin

Yinkiong

Tippi

Durga Mandir

Km 79

Tenga

Rama Camp

SelaTop

Tawang

Jengthu

Hayuliang

Wakro

Changwinti

 

2

Assam

TezpurTown

BP Tinali

 

 

 

3

Himachal Pradesh

Km 8.5

Km .5

Km 11.8

Sissu

Manali

Kharo

Sumdo

 

 

 

4

Jammu & Kashmir

TeePee

Tragbal

Hussaingaon

Km 95

Km 117.90

Km 58

Galhar

Siot

Bathuni

Budhal

Kapotha

Surankot

 

 

 

5

Ladakh

Matiyan

Kargil

Mulbek

Khaltse

Leh

Hunder

Choglamsar

Rumtse

Debring

Pang

Sarchu

Agham

Nyoma

Hanle

 

6

Manipur

Km 0

 

 

 

 

7

Nagaland

Jakhama

 

 

 

 

8

Punjab

Fazilka,

 

 

 

 

 

9

Rajasthan

 

Tanot Dett

Km 44.40

Sadhuwali Vill.

 

Birdhwal

Arjansar

10

Sikkim

Kupup Dett

 

 

 

 

11

Uttarakhand

Darkot

Km 61

Km 57.44

Bhaironghati

Birahi

Gwaldham

Pandukeshwar

Manera bypass

Nagni

Kamand

Majri grant

 

 

 

 

12

West Bengal

Melli

 

 

 

 

 

 

 

**********

 

 

ش ح ۔س ب۔ف ر

U.No:6777


(Release ID: 1836192) Visitor Counter : 184