تعاون کی وزارت
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کل نئی دہلی میں درج فہرست اور کثیر ریاستی شہری کوآپریٹو بینکوں اور کریڈٹ سوسائٹیوں کی نیشنل کانکلیو کے مہمان خصوصی ہوں گے، جس کا موضوع ‘‘شہری کوآپریٹو کریڈٹ سیکٹر کا مستقبل کا رول’’ ہوگا
یہ کانکلیو ‘‘سہکار سے سمردھی’’ (کوآپریٹو ز کے ذریعہ خوشحالی) کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کو مزید مضبوط کرے گی
Posted On:
22 JUN 2022 12:08PM by PIB Delhi
اس کانکلیو میں درج فہرست اور کثیر ریاستی شہری کوآپریٹو بینکوں اور کریڈٹ سوسائٹیوں سے متعلق مختلف معاملات پر بات چیت کی جائے گی اور اس میں ایسے شہری کوآپریٹو بینکوں کی عزت افزائی کی جائے گی، جنہوں نے معاشرے کی خدمت کے 100 سال مکمل کر لئے ہیں
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کل نئی دہلی میں درج فہرست اور کثیر ریاستی شہری کوآپریٹو بینکوں اور کریڈٹ سوسائٹیوں کی نیشنل کانکلیو کے مہمان خصوصی ہوں گے، جس کا موضوع ‘‘شہری کوآپریٹو کریڈٹ سیکٹر کا مستقبل کا رول’’ ہوگا۔یہ کانکلیو ‘‘سہکار سے سمردھی’’ (کوآپریٹو ز کے ذریعہ خوشحالی) کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کو مزید مضبوط کرے گی۔
کانکلیو کے کاروباری اجلاس میں درج فہرست اور کثیر ریاستی شہری کو آپریٹو بینکوں اور کریڈٹ سوسائٹیوں اور کو آپریٹو کریڈٹ سیکٹر سے متعلق مختلف معاملات مثلاً شہری کو آپریٹو بینکوں کا مستقبل کا رول اور ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی ایکسپرٹ کمیٹی کی سفارشات نیشنل کوآپریٹو فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کو آپریشن ایک گیم چینجر کے طور پر اور شہری کو آپریٹو سیکٹر کے لئے ایک امبریلہ تنظیم کے طور پر بینکنگ ریگولیشن (ترمیم) ایکٹ 2020 اور اس کا اثر اور ڈیولپمنٹس،کثیر ریاستی سوسائٹیوں کے خصوصی حوالے سے فائنانشیل سیکٹر میں کریڈٹ سوسائٹیوں کا رول اور کو آپریٹو کریڈٹ سوسائٹیوں کی ضابطہ بندی اور ٹیکزیشن کے معاملے زیر بحث آئیں گے۔
کانکلیو میں ایسے شہری کوآپریٹو بینکوں کی عزت افزائی کی جائے گی، جنہوں نے معاشرے کی خدمت کے 100 سال مکمل کر لئے ہیں۔ ملک میں ایسے 197 بینک موجود ہیں۔ اس سے ملک میں کو آپریٹوز اور کو آپریٹو بینکوں کی گہری جڑوں کا پتہ چلتا ہے۔ توقع ہے کہ بہت سے بینک کانکلیو میں موجود ہوں گے اور انہیں معززین کے ذریعہ اعزاز بخشا جائے گا۔
شہری کو آپریٹو بینک ملک کے قدیم ترین بینکنگ اداروں میں شامل ہیں۔ وہ ملک میں ایک صدی سے زیادہ عرصے سے بھی موجود ہیں۔ ان بینکوں کا انتظام معاشرے کے مختلف طبقوں کے ذریعہ چلا یا جاتا ہے، جن میں اپنے ارکان کو بینکنگ خدمات فراہم کرانے کے لئے اساتذہ، وکیل، تاجر ، ڈاکٹر، انجینئر، سماجی کارکن اور دیگر شامل ہوسکتے ہیں۔
امداد باہمی کے وزیر مملکت جناب بی ایل شرما، امداد باہمی کی وزارت کے سینئر افسران، نیشنل فیڈریشن آف اربن کو آپریٹو بینکس اینڈ کریڈٹ سوسائٹیز لمیٹڈ (این اے ایف سی یو بی) کے چیئر مین ایمریٹس ڈاکٹر ایچ کے پاٹل ،این اے ایف سی یو بی کے صدر جناب جیوتندرا مہتا اور این اے ایف سی یو بی کے نائب صدر جناب وی وی انسکر کانکلیو کے افتتاحی اجلاس کے دوران موجود رہنے والوں میں شامل ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- ا گ- ق ر)
U-6778
(Release ID: 1836183)
Visitor Counter : 153