امور داخلہ کی وزارت

 داخلہ اور امداد باہمی کےمرکزی وزیر امیت شاہ نے ‘اگنی پتھ یوجنا’ کے پہلے سال میں دو سال کی چھوٹ دے کر داخلے کی عمر 21 سال سے  23 سال کرنے کے ہمدردانہ فیصلہ لینے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا


اس فیصلے سے نوجوانوں کی بڑی تعداد کو فائدہ پہنچے گا اور ‘اگنی پتھ یوجنا’کے ذریعے وہ قوم کی خدمت اور روشن مستقبل کی طرف بڑھیں گے

فوج میں بھرتی کا عمل گزشتہ دو سالوں سے کووِڈ-19 وبائی امراض کی وجہ سے متاثر ہوا تھا، اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے اگنی پتھ یوجنا کے تحت بھرتی کے پہلے سال میں  دوسال  کی چھوٹ دے کر داخلے کی زیادہ سے زیادہ عمر 21 سال سے بڑھا کر 23 سال کرنے کا فیصلہ کیا ہے

Posted On: 17 JUN 2022 1:17PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب  امیت شاہ نے ‘اگنی پتھ یوجنا’ کے پہلے سال میں دو سال کی چھوٹ دے کر داخلے کی زیادہ سے زیادہ عمر کو 21 سال سے بڑھا کر 23 سال کرنے کا ہمدردانہ فیصلہ لینے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے اپنے ٹویٹس کے ذریعے کہا ہے کہ "فوجی میں بھرتی کا عمل گزشتہ دو سالوں سے کووڈ-19 وبائی امراض کی وجہ سے متاثر ہوا تھا، اس لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اگنی پتھ اسکیم میں ان نوجوانوں کی فکر کرتے ہوئے پہلے سال  عمر کی حد میں دوسال کی رعایت دے کر زیادہ سے زیادہ داخلے کی عمر 21 سال سے 23 سال کرنے کا ہمدردانہ فیصلہ کیا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ‘‘ اس فیصلے سے نوجوانوں کی بڑی تعداد کو فائدہ پہنچے گا اور ‘اگنی پتھ یوجنا’ے ذریعے وہ قوم کی خدمت اور روشن مستقبل کی طرف بڑھیں گے۔ میں اس کے لیے جناب نریندر مودی کا  تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔’’

*************

ش ح ح ا۔ ر‍‌ض

U. No.6595



(Release ID: 1834764) Visitor Counter : 127