وزارت خزانہ
ڈی ایف ایس نے اگنی ویروں کو مدد دینے کے طریقوں کی نشاندہی کے لئے سرکاری شعبے کے بینکوں، بیمہ کمپنیوں اور مالی اداروں کے ساتھ میٹنگ کی
پی ایس بی، پی ایس آئی سی اور ایف آئی مناسب قرض سہولیات ، موجودہ سرکاری اسکیموں اور بیمہ مصنوعات کے ذریعے اگنی ویروں کی مدد کے طور طریقوں پر کام کریں گے
Posted On:
16 JUN 2022 5:19PM by PIB Delhi
مرکزی کابینہ نے 14 جون 2022 کو مسلح فوجوں میں جسے اگنی پتھ کہا گیا ہے بھارتی نوجوانوں کی خدمات کے لئے ایک دلکش بھرتی اسکیم کو منظوری دی ہے۔ اس اسکیم کے تحت منتخب کئے گئے نوجوانوں کو اگنی ویر کے نام سے جانا جائے گا۔ اگنی پتھ کے تحت وطن پرست اور جوش و جذبے سے مامور نوجوان چار سال کی مدت کے لئے مسلح افواج میں خدمات انجام دیں گے۔ اگنی پتھ اسکیم مسلح فوجوں کی نوجوانوں کی عمدہ خدمات کے لئے تیار کی گئی ہے۔
ایسے طور طریقوں کی نشاندہی کی خاطر ، جن کے تحت بینک اور مالی ادارے اگنی ویروں کے عہدے کی مدت مکمل ہونے پر ان کی مدد کر سکیں، اس کے لئے مالی خدمات کے ادارے ڈی ایف ایس نے سرکاری شعبے کے بینکوں پی ایس بی، سرکاری شعبے کی بیمہ کمپنیوں پی ایس آئی سی اور مالی اداروں (ایف آئی) کے ساتھ آج یہاں ایک میٹنگ کی۔ میٹنگ میں فوجی امور کے محکمے کے جوائنٹ سکریٹری کی میٹنگ میں اگنی پتھ اسکیم کے اہم پہلوؤں پر ایک پرزنٹیشن پیش کیا۔
میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس بی، پی ایس آئی سی اور ایف آئی مناسب فائدوں ؍ رعایتوں وغیرہ کے ذریعے اگنی ویروں کی تعلیمی اہلیت اور ہنرمندی پر مبنی موزوں صلاحیتوں والےروزگار کے موقعوں کی تلاش کریں گے۔
یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ کاروبار اور خود روزگاری کے مقصد سے ہنرمندی کو بہتر بنانے اور تعلیم کے لئے موزوں قرض سہولیات کے ذریعےان کی مدد کے امکانات تلاش کریں گے۔
***
ش ح۔ اس ۔ ک ا
(Release ID: 1834627)
Visitor Counter : 161