وزارت خزانہ

ہند-جاپان کے درمیان نئی دہلی میں مالی مذاکرات کا انعقاد کیا گیا

Posted On: 16 JUN 2022 4:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16جون؍2022

جاپان کے بین الاقوامی امور کے لئے مالیات کے نائب وزیر جناب مساتو کانڈا اور وزارت مالیات کے اقتصادی امور محکمے کے سیکریٹری جناب اجے سیٹھ کے درمیان آج نئی دہلی میں اولین ہند-جاپان مالی مذاکرات کا انعقاد کیا گیا۔

حال کے برسوں میں ہندوستان اور جاپان کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کی سطح پر منعقد کئے گئے ہند-جاپان مالی تعاون پر مذاکرات کو نائب وزیر ؍سیکریٹری کی سطح پر تقری دی گئی۔

جاپان کے وفد نے وزارت مالیات؍مالی خدمات کی ایجنسی اور مالی اداروں کے نمائندے شامل تھے۔ہندوستان کی جانب سے وزارت مالیات،انڈین ریزرو بینک، انشورنس ریگولیٹری اور  ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا، سیکورٹیز ایکسچینج بورڈ آف انڈیا  کے نمائندوں نے مذاکرات میں حصہ لیا۔

شرکاء نے دونوں ممالک ، مالیاتی سسٹم ، مالی ڈیجٹلائزیشن اور سرمایہ کاری سے متعلق ماحول کے بارے میں اپنے خیالات کا تبادلہ کیا اور تصدیق کی کہ دونوں فریق ایک ساتھ مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے، کیونکہ وہ اگلے سال جی-20 اور جی-7کی صدارت کریں گے۔ نجی مالی اداروں سمیت شرکاء نے ہندوستان میں سرمایہ کاری کی مزید توسیع کی سمت میں متعدد مالیاتی لین دین کے ایشوز پر بھی بات چیت کی۔

دونوں فریق مالی تعاون کو مزید بڑھاوا دیں گے اور سہہ فریقی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے بات چیت جاری رکھنے پر رضامند ہوئے اور اگلے دور کی مذاکرات کو ٹوکیو میں منعقد کرنے کے امکانات پر رضامندی کا اظہار کیا۔

 

*************

ش ح- ج ق–ن ع

U. No.6567

 



(Release ID: 1834610) Visitor Counter : 119