وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے کی جانب سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ (این آئی او ایس) کے ذریعہ اگنی پتھ اسکیم کی حمایت

Posted On: 16 JUN 2022 3:22PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی وزارت دفاع نے اگنی پتھ اسکیم کا آغاز کیا ہے جو سپاہیوں ، فضائیہ کے جوانوں اور بحری جوانوں کی کل ہند صلاحیتوں پر مبنی بھرتی اسکیم ہے۔ یہ ایک انقلابی اقدام ہے جو مسلح افواج کو ایک جوانی  سے بھرپور شکل دے گا۔ اس اسکیم کے تحت نوجوانوں کو فوج میں اگنی ویر کے طور پر خدمات انجام دینے کا موقع ملے گا۔ اس میں ملک کے نوجوانوں کو چار سال تک باقاعدہ کیڈر کے طور پر مسلح افواج میں رہنے کا موقع حاصل ہوگا۔ جس میں ٹریننگ کی مدت بھی شامل ہوگی ، اگنی ویروں کی عمر بھرتی کے وقت ساڑھے سترہ سال سے اکیس سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ دسویں یا بارہویں کلاس پاس امیدوار بھرتی کے لئے درخواست دے سکیں گے۔

وزارت تعلیم کے اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے نے ان لڑکوں لڑکیوں کو مسلح افواج میں شامل کرکے دفعال اور چاق وچوبند مسلح افواج کی تشکیل اور ضابطہ بند، ہنر مند اور فوجی ضابطوں اور اقتدار والے نوجوانوں کی سول سوسائٹی میں شمولیت کے لئے حکومت ہند کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

اس اقدام کی حمایت کرنے کے لئے اسکولی تعلیم اور خواندگی نے اپنے خودمختار ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ کے ذریعہ ڈیفنس حکام کے صلاح ومشورے کے ساتھ ایک خصوصی پروگرام شروع کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ان اگنی ویروں کو جو دسویں پاس ہیں، انھیں مزید تعلیم حاصل کرکے بارہویں پاس کرانے میں مدد دی جائے گی اور خصوصی طور پر کورس وضع کئے جائیں گے جس میں نہ صرف موجودہ بلکہ ان کی سروس کے دیگر شعبوں کا بھی احاطہ کیا جائے گا۔ یہ سرٹیفکیٹ روزگار حاصل کرنے میں اور ملک بھر میں کہیں بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں مجاز سند مانی جائے گی۔ اس سے اگنی ویروں کو موقع ملے گا کہ وہ خاطر خواہ تعلیم اور ہنر مندی حاصل کریں تاکہ زندگی میں آگے جا کر وہ معاشرے میں زیادہ تعمیری رول ادا کرسکتیں۔ این آئی او ایس کا اوپن اسکولنگ سسٹم اس کا استعمال کرنے والے تمام لوگوں کے لئے آسان اور قابل رسائی ہے اور اس نے اگنی پتھ اسکیم کے تحت تمام اگنی ویروں کے لئے اپنے دروازے کھول دیئے ہیں۔

****

 

U.No:6561

ش ح۔رف۔س ا

 


(Release ID: 1834609) Visitor Counter : 182