مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

’اگنی ویروں‘ کی سروس کے بعد تقرری- محکمہ ٹیلی مواصلات نے شروعات کی

Posted On: 15 JUN 2022 4:49PM by PIB Delhi

حکومت کے ذریعہ 14 جون 2022 کو ’اگنی پتھ اسکیم‘ کے تحت مسلح افواج کے تحت ’اگنی ویروں‘ کی 4 سالہ تقرری کو لے کر کیے گئے انقلابی اعلان کے بعد، محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) نے 15 جون، 2022 کو تمام تر ٹیلی مواصلات خدمات فراہم کاروں (ٹی ایس پی) کے ساتھ ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔ عموماً ٹیلی مواصلات کے شعبہ میں اور خصوصاً ٹی ایس پی میں تربیت یافتہ ’اگنی ویر‘ جو مسلح افواج میں چار برسوں کی سروس کے بعد باہر آئیں گے، ان کی صلاحیت، نظم وضبط اور حاصل کی گئی مہارت کو کس طرح بروئے کار لایا جائے، میٹنگ میں اس موضوع پر تبادلہ خیالات کیے گئے۔ تمام چار ٹی ایس پی (ایئر ٹیل، بی ایس این ایل، ریلائنس جیو اور ووڈافون۔آئیڈیا) کے نمائندوں نے ڈی او ٹی کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ میں حصہ لیا۔ اس میٹنگ کی صدارت رکن (تکنالوجی) کے ذریعہ سنچار بھون میں کی گئی۔

تبادلہ خیالات کے دوران، کچھ شعبوں کی شناخت کی گئی جن میں ’اگنی ویروں‘ کی بحالی/تقرری کی جا سکتی ہے۔ ان میں آپٹیکل فائبر رکھ رکھاؤ، ایئر کنڈیشننگ سازو سامان، بنیادی ڈھانچہ خصوصاًآخری میل تک کنکٹیویٹی کی تجویز، فائبر ٹو ہوم (ایف ٹی ٹی ایچ) اور کسٹمر انٹرفیس جیسے شعبے شامل ہیں۔ ایس ٹی پی نے اس امر پر اتفاق کیا کہ تربیت یافتہ/ ماہر نوجوانوں کے نظم و ضبط کا پابند گروپ ، جو اس اسکیم کے نتیجہ میں دستیاب ہوگا، ٹیلی مواصلات سمیت ملک کے لیے ایک اثاثہ ثابت ہوسکتا ہے۔یہ فیصلہ لیا گیا کہ ٹی ایس پی جلد ہی ان خصوصی کاموں/مہارتوں کے بارے میں سجھاؤ دیں گے جن کی وہ تلاش کر رہے ہیں۔ اس کے بعد یہ پتہ لگایا جا سکتا ہے کہ کیا ان ’اگنی ویروں‘ کو مسلح افواج میں ان کی مدت کار کے دوران اِن خصوصی پہلوؤں/ شعبوں میں تربیت دی جا سکتی ہے جس سے کہ وہ اپنی اگنی پتھ خدمات کے بعد صنعت کے لیے تیار ہو سکیں۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6524



(Release ID: 1834349) Visitor Counter : 120