وزارتِ تعلیم

وزارت تعلیم گریجویشن کے لیے لازمی تعلیم کے طور پر اگنی ویروں کی موصولہ سروس کے دوران تربیت تسلیم کرے گی


اِگنو کے خصوصی طور پر تیار کردہ ڈگری پروگرام کے تحت 50 فیصد نمبر ، خدمات میں رہتے ہوئے حاصل کی جانے والی تربیت میں شمار کرے گی بقیہ نمبر متبادل پر مبنی نصابات سے لیے جائیں گے

اس پروگرام کے تحت  ہر سطح پر موزوں سرٹیفکیٹ کے ساتھ کئی بار انٹری – ایگزٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی

اس پروگرام سے اگنی ویروں کو موقعے فراہم ہوں گے کہ وہ اپنی مرضی کے سول کریئرز اپنا سکیں

Posted On: 15 JUN 2022 2:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15 جون، 2022/ مرکزی کابینہ نے 14 جون 2022 کو مسلح فورسز میں خدمات انجام دینے کے لیے بھارتی نوجوانوں کے لیے ایک دلکش تقرر اسکیم کو منظوری دی ہے جسے اگنی پتھ کا نام دیا گیا ہے ۔ اس اسکیم کے تحت منتخب نوجوانوں کو اگنی ویر کے نام سے جانا جائے گا۔ اگنی پتھ ، وطن پرست اور وطن کے جذبے سے سرشار نوجوانوں کو  چار سال کی مدت کے لیے مسلح فوجوں میں خدمات انجام دینے کا موقع ملے گا۔  اگنی پتھ اسکیم مسلح فوجوں میں نوجوانوں کو خدمات کے لائق بنانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ ہمارے اگنی ویروں کے مسقبل کے پیشہ ورانہ امکانات میں اضافے کی خاطر اور سول شعبے میں مختلف قسم کی خدمات کے لیے تیار کرنے کی غرض سے ایک خصوصی تین سالہ پروگرام شروع کیا  جائے گا یہ پروگرام بیچلر ڈگری پروگرام پر مبنی ہوگا۔ یہ پروگرام دفاعی عملے کی خدمات کے لیے ہوگا جنہیں دفاعی اداروں میں ان کی مدت کار کے دوران ان کی موصولہ ہنر مندی کی تربیت کو تسلیم کرنے والا پروگرام ہوگا۔

اس پروگرام کے تحت جسے اگنو نے تیار کیا ہے اور اس پر وہی عمل درآمد بھی کرے گی ، کسی گریجویٹ ڈگری کے لیے درکار نمبروں کا 50 فیصد حصہ ہنر مندی کی تربیت سے لیا جائے گا  جو تکنیکی اور غیر تکنیکی دونوں طرح کے میدانوں سے لیا جائے گا ، جو تربیت اگنی ویر نے حاصل کی ہوگی، بقیہ 50 فیصد حصہ ان نصابات سے لیا جائے گا جن میں بہت سے موضوعات شامل ہیں جیسے لسانیات، اقتصادیات ، تاریخ، پالیٹیکل سائنس، پبلک ایڈمنسٹریشن ، سماجی علوم، ریاضیات، تعلیم، کامرس، سیاحت، پیشہ ورانہ مطالعات، زراعت اور جیوتش اور ماحولیات کے مطالعات سے متعلق اہلیت میں اضافے کے نصابات نیز انگریزی میں بات چیت کا ہنر۔

یہ پروگرام یو جی سی کے اصولوں  اور نیشنل کریڈٹ فریم ورک  / نیشنل اسکل کوالیفکیشن فریم ورک کے مطابق ہے جیساکہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت لازمی قرار دیا گیا ہے۔اس میں پہلے سال کے کورس، کی کامیاب تکمیل ، پہلے اور دوسرے سال کے کروسز کی کامیاب تکمیل پر انڈر گریجویٹ ڈپلومہ اور تین سال کی مدت میں سبھی نصابات کی تکمیل کی ڈگری پر ملٹیپل  ایگزٹ پوائنٹ کی سہولت بھی رکھی گئی ہے۔

پروگرام کے لائحہ عمل کو متعلقہ ضابطہ جاتی اداروں کی طرف سے تسلیم کیا گیا ہے ۔ یہ ضابطہ جاتی ادارے ہیں تکنیکی تعلیم کی آل انڈیا کونسل اے آئی سی ٹی ای ، پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت کے لیے قومی کونسل اور یو جی سی ڈگری ۔ یہ ڈگری یو جی سی کی طرف سے رکھے گئے ناموں کے طور پر اگنو عطا کرے گی ( بی اے؛ بی کام؛ بی اے (پیشہ ورانہ؛ بی اے (سیاحتی مینجمنٹ) اور اسے روزگار اور تعلیم کے لیے بھارت اور بیرون ملک دونوں میں تسلیم کیا جائے گا۔

فوج بحریہ اور فضائیہ اس اسکیم پر عمل درآمد کے لیے اگنو کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کریں گی۔

۔۔۔

 

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 6521



(Release ID: 1834339) Visitor Counter : 142