مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈی او ٹی نے 5 جی  کے آغاز میں سہولت کے لئے درخواستوں کو طلب کرنے کا نوٹس  (این آئی اے ) جاری کیا

Posted On: 15 JUN 2022 12:37PM by PIB Delhi

محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی  کی قیادت میں   حکومت  ہند  ، تمام شہریوں  کو سستی ،جدید ترین  اوراعلیٰ  معیار کی  ٹیلی مواصلات خدمات  فراہم کرنے کے لئے عہدبستہ ہے۔ وسیع  طور پر 4 جی خدمات کو کامیابی سے نافذ کرنے کے ساتھ  اب  بھارت  ملک میں  5 جی ٹیلی مواصلاتی خدمات متعارف کرانے کے لئے تیار ہے۔

ملک میں  5 جی کے آغاز میں سہولت فراہم کرنے اور موجودہ ٹیلی مواصلاتی خدمات میں  اضافہ کرنے کی خاطر ٹیلی مواصلات کے محکمے  ( ڈی او ٹی ) نے اسپیکٹرم کی نیلامی  کی پہل کی ہے اور  درخواستیں  طلب کرنے کا نوٹس ( این آئی اے ) 15 جون  2022 کو جاری کیا گیا ہے۔

اسپیکٹرم کی نیلامی  کی  نمایاں خصوصیات  :

  • نیلام کیا جانے والا اسپیکٹرم : 600 میگا ہرٹز ، 700 میگا ہرٹز،800 میگا ہرٹز،900 میگا ہرٹز،1800 میگا ہرٹز،2100 میگا ہرٹز،2300 میگا ہرٹز 2500 میگا ہرٹز، 3300 میگا ہرٹز اور  26 گیگا ہرٹز  بینڈ  نیلامی میں شامل ہے۔
  • ٹکنالوجی  : اس نیلامی کے ذریعہ الاٹ کیا گیا اسپیکٹرم 5 جی ( آئی ایم ٹی  2020) یا ایکسس سروس لائسنس  کے دائرہ اختیار میں  آنے والی کسی دوسری ٹکنالوجی کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
  • نیلامی کا عمل :  یہ نیلامی  سائمل ٹینیس  ملٹی پل  راؤنڈ اسینڈنگ   (ایس ایم آر اے )  ای –آپشن  کے ذریعہ ہوگا ۔
  • مقدار : کُل  72097.85  میگاہرٹز اسپیکٹرم  نیلامی کے لئے رکھا گیا ہے۔
  • اسپیکٹرم  کی مدت : یہ اسپیکٹرم   20 سال کی مدت کے لئے  تفویض کی جائے گا۔
  • ادائیگی :  کامیاب بولی لگانے والوں  کو  7.2 فیصد کی شرح سود پر این پی وی کے پورے تحفظ  کے ساتھ  برابر کی 20 سالانہ قسطوں میں ادائیگی کرنے کی اجازت ہوگی۔
  • اسپیکٹرم   کی واپسی : اس نیلامی کے ذریعہ حاصل کردہ اسپیکٹرم  کم از  کم  10سال کی مدت کے بعد واپس کیا جاسکے گا۔
  • اسپیکٹرم کے استعمال کے چارج  : اس  نیلامی میں حاصل کردہ اسپیکٹرم کے لئے کوئی  اسپیکٹرم استعمال کرنے کا چارج  (ایس یو سی ) نہیں ہوگا۔
  • بینک گارنٹی : کامیاب بولی لگانے والوں  کے لئے    مالی  بینک گارنٹی   ( ایف بی جی ) اور پرفارمنس  بینک گارنٹی  ( پی بی جی )  کو ختم کردیا گیا ہے ۔
  • کیپٹو نان پبلک نیٹ ورک   :  اس نیلامی کے ذریعہ حاصل کردہ اسپیکٹرم   کو استعمال کرنے والی  صنعتوں  کے لئے   کیپٹو نان پبلک نیٹ ورک    کے لائسنس قائم کئے جاسکتے ہیں۔

اسپیکٹرم کی نیلامی کی مزیدتفصیلات ، جس میں  ریزرو پرائز ، اہلیت کی شرائط  ،  ضمانتی رقم جمع کرنا  (  ای ایم ڈی ) نیلامی کے ضابطے وغیرہ اور مذکورہ بالا  تمام شرائط وضوابط جو این آئی اے میں دی گئی ہیں،  ڈی او ٹی  کی ویب سائٹ  پر دستیا ب ہیں ۔

https://dot.gov.in/spectrum-management/2886

اسپیکٹرم کی نیلامی 26 جولائی  2022 کوشروع ہوگی۔

************

ش ح۔وا۔رم

U-6516



(Release ID: 1834162) Visitor Counter : 182