کابینہ
کابینہ نے پیلیس ڈیس نیشنز، جنیوا میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر میں استعمال کے لیے ’وے فائنڈنگ ایپلی کیشن‘ کے تعلق سے بھارت اور اقوام متحدہ کے درمیان ایک معاہدے کو منظوری دی
Posted On:
14 JUN 2022 4:11PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے پیلیس ڈیس نیشنز، جنیوا میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر (یو این او جی) میں استعمال کے لیے ’وے فائنڈنگ ایپلی کیشن‘ کے تعلق سے حکومت ہند اور اقوام متحدہ کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تجویز کو منظوری دے دی۔
اقوام متحدہ (یو این)ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جس کا قیام 1945 میں عمل میں آیا۔ سرِ دست اس ادارے میں 193 رکن ممالک شامل ہیں۔ بھارت اقوام متحدہ کا بانی رکن ہے۔
پانچ عمارتوں اور 21 منزلوں پر مشتمل ، جینوا میں اقوام متحدہ کا دفتر (یو این او جی) تاریخی پیلیس ڈیس نیشنز میں واقع ہے۔ عمائدین کی ایک بڑی تعداد، سول سوسائٹی کے اراکین اور عوام الناس مختلف میٹنگوں اور اجلاسات میں شرکت کے لیے یو این او جی کا دورہ کرتے ہیں۔
عمارتوں کی ساختی پیچیدگی اور بہت بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ایک نیوی گیشنل ایپلی کیشن کی ضرورت پیش آئی جو کہ اقوام متحدہ کے دفتر کا دورہ کرنے والے عمائدین اور دیگر افراد کو تمام تر حفاظتی نقطہ نظر پر عمل کرتے ہوئے احاطے کے ارد گرد اپنا راستہ تلاش کرنے میں مدد فراہم کر سکے۔
جہاں گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس)پر مبنی ایپلی کیشنز کھلی جگہ پر کام کرتی ہیں، وہیں مزید بہتری کے ساتھ عمارت کے اندرونی حصوں میں کام کرنے والی نیوی گیشنل ایپ عمائدین کو کمرے اور دفاتر تلاش کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔
’وے فائنڈنگ ایپلی کیشن‘ کو تیار کرنے کے پروجیکٹ کا تصور 2020 میں اقوام متحدہ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر حکومت ہند کی جانب سے اقوام متحدہ کو بطور عطیہ پیش کیا گیا۔ایپ کی تیاری، استعمال کرنے اور اس کے رکھ رکھاؤ کے لیے مالی اخراجات کا تخمینہ 2 ملین امریکی ڈالر کے بقدر ہے۔
سافٹ ویئر پر مبنی ’وے فائنڈنگ ایپلی کیشن‘ کی ترقی، استعمال اور اس کے رکھ رکھاؤ پر مشتمل پروجیکٹ کا مقصد یو این ایل جی کی پیلیس ڈیس نیشنز عمارتوں میں راستہ تلاشنے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ ایپلی کیشن لوگوں کو یو این او جی کی پانچ عمارتوں کی 21 منزلوں میں ایک مقام سے دوسرے مقام تک راستہ تلاشنے میں مدد فراہم کرے گی۔ یہ ایپ انٹرنیٹ کنکشن کے ساتھ اینڈروئڈ اور آئی او ایس موبائل یا دیگر ڈیوائس میں کام کرے گی۔ اس ایپ کو تیار کرنے کی ذمہ داری سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس (سی۔ ڈی او ٹی) کو سونپی گئی ہے، جو کہ ٹیلی مواصلات کے محکمہ(ڈی او ٹی)، حکومت ہند کا ایک خودمختار ٹیلی مواصلات تحقیقی و ترقیاتی مرکز ہے۔
یہ پروجیکٹ حکومت ہند کی جانب سے اقوام متحدہ کے لیے ایک غیر معمولی تعاون ہوگا۔ یہ پروجیکٹ نہ صرف بھارت کی تکنیکی صلاحیتوں کو اجاگر کرے گا بلکہ اقوام متحدہ کی سطح کے پلیٹ فارم پر ملک کے وقار میں بھی اضافہ کرے گا۔ یہ ایپ اقوام متحدہ میں بھارت کو موجودگی کا احساس کرائے گی اور سافٹ ویئر تکنالوجی سے متعلق ایک مضبوط مہارت– دنیا بھر سے یہاں آنے والے افراد کے موبائل میں ایک ’میڈ ان انڈیا‘ ایپ – کی شکل میں بھارت کی سافٹ پاور کا مظاہرہ کرے گی۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:6486
(Release ID: 1834002)
Visitor Counter : 130
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam