نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2021 کے اختتام پر خصوصی مراسلہ ارسال کیا


کے آئی وائی جی 2021 نے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبہ کو تقویت فراہم کی : جناب نریندر مودی

کھیلو انڈیا یوتھ گیمز سے نئی نسل کے کھلاڑی ابھر کر سامنے آر ہے ہیں: جناب انوراگ ٹھاکر

میزبان ہریانہ نے مجموعی طور پر 137 تمغات (52 طلائی تمغات) جیت کر سر فہرست مقام حاصل کیا، اس کے بعد مہاراشٹر (125 تمغات  – 45 طلائی تمغات)  اور کرناٹک (67 تمغات – 22 طلائی تمغات) کا نمبر آتا ہے

Posted On: 13 JUN 2022 8:36PM by PIB Delhi

ہریانہ میں منعقدہ کھیلو انڈیا گیمز 2021 پیر کے روز اندردھنش اسٹیڈیم میں اختتام کو پہنچے۔ میزبان ہریانہ  نے 137 تمغات (52 طلائی تمغات) جیت کر سر فہرست مقام حاصل کیا، اس کے بعد مہاراشٹر (125 تمغات 45 طلائی تمغات) اور کرناٹک (67 تمغات 22 طلائی تمغات) کا نمبر آتا ہے۔

اختتامی تقریب کے موقع پر ہریانہ کے عزت مآب گورنر، جناب بنڈارو دتاتریہ، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ جناب منوہر لال کھٹر، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر مملکت جناب نِسِتھ پرمانِک اور ہریانہ کے کھیل کود کے وزیر جناب سندیپ سنگھ سمیت ریاست کی دیگر معروف شخصیات موجود تھیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم ہند جناب نریندر مودی کے ذریعہ ایک خصوصی پیغام بھی ساجھا کیا گیا: ’’گذشتہ کئی برسوں سے، ملک کے باصلاحیت کھلاڑیوں نے مختلف پلیٹ فارموں پر مختلف کھیلوں میں خود کو، اپنے کنبوں کو اور اپنے ملک کو فخرکا احساس کرایا ہے۔ ان تمام کھلاڑیوں کی صلاحیت اور کارکردگی عالمی سطح پر 21ویں صدی کےبھارت کی بڑھتی ہوئی قوت کی عکاس ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ، ’’آج ملک کے نوجوان کھلاڑیوں کی امیدیں اور آرزوئیں فیصلے اور پالیسیوں کی بنیاد تشکیل دی رہی ہیں۔ نئی تعلیمی پالیسی میں کھیل کود کو فروغ دینے سے جدید کھیل کود بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔ کھیل کود کے میدان میں صلاحیت کی شناخت، انتخاب اور تربیت سے لے کر ، کھلاڑیوں کی کھیل کود سے متعلق ضرورتوں تک، حکومت ہر قدم پر ملک کے باصلاحیت نوجوانوں کے ساتھ ہے۔ملک کے کونے کونے سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑیوں نے کھیلو انڈیا کے اس ایڈیشن میں شرکت کی اور ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کے جذبہ کو تقویت بہم پہنچائی۔ ہماری خواہش ہے کہ ہمارے نوجوان کھیل کے میدان میں اپنے جذبے کو بلندی عطاکرتے ہوئے ملک کے عزت و وقار میں اضافہ کرتے رہیں۔‘‘

کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے بھی اس موقع پر تمام شرکاءکو مبارکباد پیش کی۔ جناب ٹھاکر نے کہا، ’’12 نئے قومی ریکارڈس قائم کیے گئے ہیں اور میں تمام ایتھلیٹ حضرات کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے تمام ایڈیشنوں میں ہمیشہ ہریانہ اور مہاراشٹر کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا ہے اور اس مرتبہ بھی صورتحال مختلف نہیں رہی۔ ایک مرتبہ پھر سرفہرست مقام حاصل کرنے کے لیے میں ہریانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہریانہ بھارت میں کھیل کود کی سوپر پاور ریاست کے طور پر اپنا غلبہ قرار رکھنے میں کامیاب رہا۔

جناب ٹھاکر نے کہاکہ یوتھ گیمز کے دوران پرو کبڈی کی جانب سے اسکاؤٹس کی موجودگی ایک خوش آئند اضافہ تھا۔ جناب ٹھاکر نے مزید کہا کہ، ’’یہ اسکاؤٹس پوشیدہ ٹیلنٹ کو ڈھونڈ نکالنے اور انہیں بین الاقوامی تجربہ فراہم کرانے کے لیے ہر ایک میچ کے دوران موجود رہے۔ ان کھیلوں سے آئند نسل کے کبڈی کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں گے۔‘‘

مرکزی وزیر نے چند ترغیب آمیز واقعات اور داستانوں کا بھی ذکر کیا جو کھیلوں کے دوران رونما ہوئیں۔جیسے ،کے آئی وائی جی 2021 سے 17 ویٹ لفٹرس کو منتخب کیا گیا ہے جو کہ آئندہ منعقد ہونے والے ایشین یوتھ اینڈ جونیئر چیمپئن شپ 2022 ، جس کا انعقاد تاشقند میں 15 جولائی سے 26 جولائی کے درمیان ہوگا، میں بھارت کی نمائندگی کریں گے۔ کرناٹک کے تیراک انیش گوڑا نے کھیلوں میں مجموعی طور پر 6 طلائی تمغات کے ساتھ سب سے زیادہ تمغات حاصل کیے۔ مہاراشٹر کے دو کھلاڑیوں، اپیکشا فرنانڈیز (تیراکی) اور سنیکت کلے (رِدمِک جمناسٹک) نے 5۔5 تمغات حاصل کیے۔

یہ امید ظاہر کرتے ہوئے کہ کھیلو انڈیا مقابلے چند مہینوں بعد ایک مرتبہ پھر شروع ہوں گے، جناب ٹھاکر نے کہا کہ، ’’ہم حقیقتاً یہ چاہتے ہیں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز اور یونیورسٹی گیمز کا انعقاد نومبر اور مارچ کے درمیان ایک مرتبہ پھر ہو، تاکہ ایتھلیٹ حضرات کو ایک مرتبہ پھر اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع حاصل ہوسکے۔‘‘

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6449



(Release ID: 1833667) Visitor Counter : 109