وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے اے ایم نائک ہیلتھ کیئر کمپلیکس اور نوساری میں نرالی ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال کا افتتاح کیا
’’صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کی جدید کاری اور رسائی، غریبوں کو بااختیار بنانے اور زندگی میں آسانی پیدا کرنےکے لیے اہم ہے‘‘
’’گجرات میں میرے تجربے نے، مجھے پورے ملک کے غریبوں کی خدمت کرنےمیں مدد کی ہے‘‘
’’ہمارے پاس باپو جیسے عظیم انسانوں کی ترغیب ہے جنہوں نے خدمت کو ملک کی طاقت بنایا‘‘
Posted On:
10 JUN 2022 3:36PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اے ایم نائک ہیلتھ کیئر کمپلیکس اور نوساری میں نرالی ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کھریل ایجوکیشن کمپلیکس کاعملی طور پر افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر دیگر کے علاوہ گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل بھی موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج نوساری کو بہت سے پرجیکٹ حاصل ہوئے ہیں جو علاقے کے لوگوں کے لیے زندگی کی آسانی کی صورت حال کو بہتر بنائیں گے۔ انہوں نے نرالی ٹرسٹ اور شری اے ایم نائک کے جذبے کی بھی تعریف کی جنہوں نے ایک ذاتی سانحہ کو ایک موقع میں تبدیل کر دیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کسی دوسرے خاندان کو اس کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے نوساری کے لوگوں کو جدید ہیلتھ کمپلیکس اور ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال کے لیے مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کی جدید کاری اور ان تک رسائی، غریبوں کو بااختیار بنانے اور زندگی میں آسانی پیدا کرنے کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے کہا،’’ہم نے گزشتہ 8 سالوں کے دوران ملک کے صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے ایک جامع نقطہ نظر پر توجہ مرکوز کی ہے‘‘۔ انہوں نے واضح کیا کہ علاج کی سہولیات کو جدید بنانے کے ساتھ ساتھ غذائیت اور صاف ستھرے طرز زندگی کو بہتر بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ہمارا مقصد غریب اور متوسط طبقے کو بیماری سے بچانا ہے اور بیماری کی صورت میں ہمارا مقصد اخراجات کو کم کرنا ہے‘‘۔ انہوں نے گجرات کے صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے اور صحت کی دیکھ بھال کے اشاریوں میں بہتری کو نوٹ کیا کیونکہ نیتی آیوگ کے پائیدار ترقی کے ہدف کے اشاریہ میں گجرات سرفہرست رہاہے۔
وزیر اعظم نے گجرات کے وزیر اعلی کے طور پر اپنے دنوں کو یاد کیا جب انہوں نے سوستھ گجرات، اجول گجرات، مکھیامنتری امرتم یوجنا جیسی اسکیمیں شروع کیں تھں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ پورے ملک کے غریبوں کی خدمت میں مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آیوشمان بھارت کے تحت گجرات میں 41 لاکھ مریضوں نے مفت علاج کا فائدہ اٹھایا ہے، ان میں سے زیادہ تر خواتین، محروم طبقات اور قبائلی لوگ ہیں۔ اس اسکیم سے مریضوں کو 7 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی بچت ہوئی ہے۔ گجرات میں 7.5 ہزار سے زیادہ صحت اور تندرستی کے مراکز اور 600 ’دین دیال اوشدھالیہ‘ موجود ہیں۔ گجرات کے سرکاری ہسپتال کینسر جیسی بیماریوں کے جدید علاج سے نمٹنے کے لیے لیس ہیں۔ بھاو نگر، جام نگر، راجکوٹ وغیرہ جیسے کئی شہر، کینسر کے علاج کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ ریاست میں گردے کے علاج کے سلسلے میں بنیادی ڈھانچہ کی اسی طرح کی توسیع نظر آتی ہے۔
وزیراعظم نے خواتین اور بچوں کی صحت اور غذائیت کے معیارات میں بہتری کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے ادارہ جاتی ترسیل کے لیے چرنجیوی یوجنا کا حوالہ دیا، جس سے 14 لاکھ ماؤں کو فائدہ پہنچا ہے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ گجرات کی چرنجیوی اور کھیکھیلاہٹ اسکیموں کو قومی سطح پر مشن اندرا دھنش اور پی ایم ماترو وندنا یوجنا میں توسیع دی گئی ہے، وزیر اعظم نے ریاست میں طبی تعلیم کو بہتر بنانے کے اقدامات کا بھی ذکرکیا۔ راجکوٹ میں ایمس بن رہا ہے، ریاست میں میڈیکل کالجوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے اور ایم بی بی ایس کی سیٹیں 1100 سے بڑھ کر 5700 ہو گئی ہیں اور پی جی کی سیٹیں 800 سے بڑھ کر 2000 سے زیادہ ہو گئی ہیں۔
وزیر اعظم نے گجرات کے عوام کے خدمت کے جذبے کو سلام کرتے ہوئے اپنے خطاب کااختتام کیا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے لوگوں کے لیے صحت اور خدمت زندگی کا مقصد ہے۔ ہمارے پاس باپو جیسے عظیم انسانوں کی ترغیب ہے جنہوں نے خدمت کو ملک کی طاقت بنایا ہے۔ گجرات کا یہ جذبہ آج بھی توانائی سے بھرا ہوا ہے۔ یہاں تک کہ کامیاب ترین شخص بھی کسی نہ کسی خدمت کے کام سے وابستہ ہے۔ وزیر اعظم نے اپنی بات پوری کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کی خدمت کے جذبے کے ساتھ ہی اس کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
*****
U.No.6356
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1832910)
Visitor Counter : 189
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam