صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

شہروں اور اضلاع کے لئے ایٹ رائٹ چیلنج  کے فاتحین، غذا کو محفوظ بنانے اور غذائیت کے علاوہ ایٹ اسمارٹ سیٹیز چیلنج میں تحقیق کے لئے ایٹ رائٹ ایوارڈ اور گرانٹ جیتنے والوں کی عزت افزائی


قوم اور غذائیت میں گہرا رشتہ ہے، حکومت ملک کے ہر شہری کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے وقف ہے : ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ

نئے اقدامات، وسائل اور کتابوں کے علاوہ آیوش آہار کے لوگو کی نقاب کشائی

Posted On: 07 JUN 2022 1:44PM by PIB Delhi

شہریوں کے لئے محفوظ خوراک کو یقینی بنانے کے لیے کام کرنے کے رُخ پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو متحرک کرنے کی کوشش میں صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ نے فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) کا چوتھا اسٹیٹ فوڈ سیفٹی انڈیکس (ایس ایف ایس آئی) جاری کیا تاکہ خوراک کی حفاظت کے پانچ پیمانوں پر ریاستوں کی کارکردگی کا اندازہ لگایا جا سکے۔ ملک میں فوڈ سیفٹی ایکو سسٹم میں مسابقتی اور مثبت انقلاب لانے کے لئے ایس ایف ایس آئی کا آغاز 2019-2018 میں کیا گیا تھا۔ جاری انڈیکس سے ملک کے شہریوں کو محفوظ اور غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Z46E.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003BN4O.jpg

فوڈ سیفٹی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خطاب میں مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے ایوارڈ سے لوگوں کی کوششوں کا اعتراف کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ڈاکٹر منڈاویہ نے اس بات پر زور دیا کہ قوم اور غذائیت میں گہرا رشتہ ہے۔ ایک سمرُدّھ بھارت (خوش حال ہندوستان) کے لئے ہمیں سوستھیہ بھارت (صحت مند ۃندوستان) کی ضرورت ہے اور سوستھیہ بھارت کے لئے ہمیں سوستھیہ ناگرک (صحت مند شہری) کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی اجاگر کیا کہ گزشتہ چند برسوں میں ملک میں صحت کی دیکھ بھال میں بھی جامع ترقی ہوئی ہے۔

 

ڈاکٹر مانڈویہ نے مزید کہا کہ حکومت ملک کے ہر شہری کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے وقف ہے۔ اور اس کے لئے  مختلف اقدامات کے ساتھ صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی، ثانوی اور بعد از ثانوی محاذوں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ ان میں صحت اور فلاح و بہبود کے مراکز اور قومی صحت مشن کے تحت ضلعی اسپتالوں کو مضبوط کرنا شامل ہیں۔ انہوں نے  ملک کے شہریوں کے لئے صحت مند اور غذائیت سے بھرپور خوراک کو یقینی بنانے میں ایف ایس ایس اے آئی کے اہم کردار کی ستائش کی۔یہادراک کرنا ضروری ہے کہ خوراک کی حفاظت اور صحت مند کھانے کے طریقوں کو یقینی بنانے میں ریاستوں کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک صحت مند قوم کو یقینی بنانے کے لئے ہمارا یک جا ہونا وقت کی ضرورت ہے۔

 

مرکزی وزیر صحت نے سال 2022-2021 کے لئے درجہ بندی کی بنیاد پر جیتنے والی ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ان کی شاندار کارکردگی کے لئے مبارکباد پیش کی۔ اس سال بڑی ریاستوں میں، تمل ناڈو سرفہرست ریاست تھی، اس کے بعد گجرات اور مہاراشٹرکا نمبر آتا ہے۔ چھوٹی ریاستوں میں گوا پہلے نمبر پر ہے اس کے بعد منی پور اور سکم ہیں۔ مرکزی خطوں میں جموں و کشمیر، دہلی اور چندی گڑھ نے پہلا، دوسرا اور تیسرامقام حاصل کیا۔ ڈاکٹر مانڈویہ نے ان ریاستوں کو بھی مبارکباد پیش کی جنہوں نے ریاستی فوڈ سیفٹی انڈیکس میں نمایاں بہتریدکھائی ہے۔

 

ایٹ رائٹ انڈیا کے مختلف اقدامات کو اپنانے کے ذریعے ایک صحت مند، محفوظ اور پائیدار خوراک کے ماحول کی تائید کرنے والے منصوبے کو تیار کرنے اور اس پر عمل درآمد کرنے کے لئے اسمارٹ سیٹیز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وزیر صحت نے ایٹ اسمارٹ سیٹیز چیلنج جیتنے والے 11 سمارٹ شہروں کو بھی مبارکباد دی۔ ایٹ اسمارٹ سیٹیز چیلنج کا سلسلہ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے زیراہتمام اسمارٹ سیٹیز مشن کے ساتھ مل کر ایف ایس ایس اے آئی نے پچھلے سال شروع کیا تھا۔ انہوں نے شہروں اور اضلاع کے لئے ایٹ رائٹ ریسرچ چیلنج اور ایٹ رائٹ ریسرچ ایوارڈ اور گرانٹ کے فاتحین کو بھی مبارکباد پیش کی۔

 

ڈاکٹر مانڈویہ نے ایف ایس ایس اے آئی کے ذریعہ مختلف اختراعی اقدامات کا آغاز کیا۔ ان میں ایٹ رائٹ ریسرچ ایوارڈ اور گرانٹ – فیز دوئم۔ ایٹ رائٹ کریٹیویٹی چیلنج – فیز سوئم اور اسکول کی سطح پر مقابلہ اور آیوروید آہار کا لوگو جس میں آیوروید اور اہارا کے پانچ پتے ہیں جو فطرت کے پانچ عناصر کی علامت ہیں۔ یہ لوگو صحت اور تندرستی کو بہتر بنانے کے لئے آسان شناخت اور ثابت شدہ فوائد کی ایک منفرد شناخت بنانے میں فائدہ مند ہوگا۔

 

مرکزی وزیر صحت نے مختلف ای کتابیں بھی جاری کیں۔ جو تیل سے پاک کھانا پکانے اور شوگر کے بغیر میٹھے پکوان کے بارے میں اختراعی ترکیبوں کی وکالت کرتے ہیں۔انہوں نے کھڈیانجلی سمیت مختلف وسائل کی کتابیں بھی لانچ کیں۔ کھڈیانجلی ایف ایس ایس اے آئی کے راج بھاشا ڈویژن کی طرف سے شائع ہونے والا سہ ماہیمیگزین ہے۔ دیگر کتابیں خوراک سے پیدا ہونے والی بیماری کے پھیلنے کی تحقیقات سے متعلق رہنما دستاویز اور مائکروبیولوجیکل پروسیس کنٹرول کے علاوہ مچھلی اور ماہی گیری کی مصنوعات کے نمونے اور جانچ وغیرہ سے متعلق ہیں۔

 

ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے کے موقع پر شرکاء کی حوصلہ افزائی کرتے اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے مرکزی صحت سکریٹری جناب راجیش بھوشن نے کہا کہ خوراک سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے بوجھ کو روکنے اور خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے صنعتوں، سرکاری مشینری، ریگولیٹرز وغیرہ کو شامل کرکے کثیر جہتی اور کثیر ذمہ دارانہ نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی معاشرے میں ہر سطح پر بیداری پیدا کی جائے۔ ایف ایس ایس اے آئی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) جناب ارون سنگھل نے کہا کہ ملک میں خوراک کی جانچ کے نمونے کو سرگرم طریقے سے بہتر بنایا جا رہا ہے اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے ہیں تاکہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں فوڈ سیفٹی کے نفاذ کو بغور جائزہ لین۔

 

جناب راجیو کمار جین، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے دیگر معززین؛ ریاستی فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹس اور میونسپل کارپوریشنوں/ اسمارٹ سٹی دفاتر کے سینئر افسران؛ خوراک اور غذائیت کے پیشہ ور لوگ، ترقیاتی ایجنسیوں کے نمائندے، خوراک کے کاروباری اور دیگرذمہ داران بھی تقریب میں موجود تھے۔

***

ش ح۔ ع س  ۔ ک ا



(Release ID: 1831887) Visitor Counter : 265