وزارت خزانہ

آزادی  کا امرت مہوتسوکے حصے کے طورپر تمام اضلاع میں آسان قرض تک رسائی پروگرام ،سرکاری دائرہ کارکے سبھی  بینکوں کے ذریعہ منعقد ہوں گے

Posted On: 07 JUN 2022 7:12AM by PIB Delhi

کل 8جون کو آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم ) کے حصے کے طورپر سرکاری دائرہ کارکے سبھی بینکوں کے ذریعہ  آسان قرض تک رسائی سے متعلق بڑے پروگراموں کا انعقاد کیاجائے گا۔ ملک کے سبھی اضلاع بڑے پیمانے پراپنے گاہکوں اورعوام کے آسان قرض کی سہولت سے متعلق سوالات کے جواب دینے کے لئے اور مختلف سرکاری اسکیموں میں ان کے اندراج کے لئے پوری طرح تیارہیں ۔ ان اضلاع کی سطح کے پروگراموں کا اہتمام سرکاری دائرہ کارکے سبھی بینک اور ریاستی سطح کی بینکرس کی کمیٹیوں (ایس ایل بی سیز) کے ذریعہ کیاجارہاہے ۔

ان پروگراموں کا اہتمام 6تا12جون 2022کے دوران آزادی کا امرت مہوتسوکے تحت وزارت خزانہ کی یادگاری ہفتے کے ایک حصے کے طورپرکیاجارہاہے۔ عزت مآب وزیراعظم جناب نریندرمودی نے نئی دہلی میں وگیان بھون میں منعقدہ اس ہفتے کے پہلے دن پروگرام میں شرکت کی تھی ۔

ضلع سطح کے ان پروگراموں کے انعقاد کا مقصد آزادی کا امرت مہوتسوتقریبات کو ملک کے سبھی حصوں تک لے جاناہے ۔ جس میں بینکوں کے عملے کے اہلکار،گاہک اور مجموعی طورپرعوام بڑی تعدادمیں شرکت کریں گے ۔ ریاستی سطح کے بینکرس کی سبھی کمیٹیوں سے کہاگیاہے کہ وہ آسان قرض تک رسائی ، پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی ) ، پردھان منتری سرکشابیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی ) اور اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی ) کی جن سرکشااسکیموں میں اندراج  ، گاہکوں میں بیداری پیداکرنے اور مالیاتی امورکے بارے میں خواندگی پیداکرنے اور بینکوں کی شاخوں اوربینکرس کمیٹیوں  (بی سیز) وغیرہ کے ذریعہ کئے گئے اچھے کاموں کا اعتراف سے متعلق  پروگرام  انجام دیں۔+

***************

)ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

u-6185



(Release ID: 1831749) Visitor Counter : 216