وزارت خزانہ
مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن کی برکس کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کی دوسری میٹنگ میں شرکت
Posted On:
06 JUN 2022 6:44PM by PIB Delhi
خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج یہاں برکس کی چینی صدارت میں برکس وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز (ایف ایم سی بی جی) کی دوسری میٹنگ میں غیر روایتی طور پر شرکت کی۔ میٹنگ کے ایجنڈے میں 2022 کے برِکس کے مالیاتی تعاون کے ایجنڈے کے نتائج پر بات چیت شامل تھی۔ اس میں برِکس کے مشترکہ وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کے بیان کے علاوہ بنیادی ساختیاتی سرمایہ کاری، نیو ڈیولپمنٹ بینک اور برِکس کے تھنک ٹینک نیٹ ورک برائے مالیات پر بات چیت شامل تھی۔
محترمہ سیتا رمن نے مشاہدے کی روشنی میں کہا کہ برکس کو ایک پائیدار اور جامع ترقی کے راستے کی تعمیر نو کی خاطر مکالمے اور تجربات، خدشات اور خیالات کے تبادلے کو آسان بنانے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتے رہنا چاہیے۔
ہندوستان کی ترقی کے نقطہ نظر پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ ہندوستان کی اقتصادی ترقی کو سرمایہ کاری، اعلیٰ سطح پر ترقی کے خیال کی بنیاد پر معیشت کے فروغ اور چھوٹی سطح پر تمام ہمہ جہت بہبود کی تکمیل کے ساتھ ساتھ مالیاتی اخراجات کی تائید حاصل رہے گی۔
برکس کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز نے برکس کے دیگر مالیاتی امور جیسے بنیادی ساختیاتی سرمایہ کاری، نیو ڈیولپمنٹ بینک (این ڈی بی)، برکس کونٹنجینٹ ریزرو ارینجمنٹ (سی آر اے) وغیرہ پر بھی بات چیت کی۔
***
ش ح۔ ع س ۔ ک ا
(Release ID: 1831659)
Visitor Counter : 148