مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشنز یونین (آئی ٹی یو) کونسل  میں پھرسے منتخب ہونے کے لئے چناؤلڑے گا


محترمہ ایم ریواتھی کا نام ، ریڈیو ریگولیشن بورڈ (آرآربی ) کے رکن کے لئے بھارت کے امیدوار کے طورپرتجویز کیاگیاہے

بھارت نے ، دنیا کو یہ احساس دلانے کے لئے کہ ایک مربوط معاشرے کے طورپر نیز آئی سی ٹی کے ساتھ ایس ڈی جیز 2030کے اصول کے لئے بھارت  نے  اپنے خوابوں کے خاکے کو ساجھا کیاہے:ڈبلیو ایس آئی ایس 2022میں جناب دیووسنہ چوہان

Posted On: 04 JUN 2022 10:06AM by PIB Delhi

مواصلات کے مرکزی وزیرمملکت جناب دیووسنہ چوہان نے اطلاعاتی سماج کی عالمی سربراہ میٹنگ (ڈبلیوایس آئی ایس) 2022کے دوران کہا :‘‘عزت مآب وزیراعظم جناب نریندرمودی جی کی قیادت میں  ، بھارت عالمی طورپر ڈجیٹل کایاپلٹ کرنے ، اطلاعات اورمواصلات سے متعلق ٹیکنولوجیز کی ترقی اور استعمال میں مہارت حاصل کرنے میں  پیش پیش رہاہے ۔ جناب دیووسنہ چوہان نے سوئٹزرلینڈ کے شہرجنیوا میں 31مئی سے 3جون 2022تک منعقد ہونے والی  ڈبلیوایس آئی ایس 2022میں شرکت کرنے والے بھارتی وفد کی قیادت کی ۔بھارت ،آئی ٹی یو کونسل میں26-2023 تک کی مدت کے لئے پھرسے منتخب ہونے کے لئے چناؤلڑرہاہے۔بھارت ، 1869سے آئی ٹی یوکارکن رہاہے اور وہ یونین کے کاموں اورسرگرمیوں میں  مسلسل شرکت کرتارہاہے ۔ اور عالمی برادری کے فائدے کے لئے ٹیلی کام /آئی سی ٹیز کی نمو اور ترقی میں ممکن حدتک تعاون کررہاہے ۔

بھارت کے ریڈیوریگولیشن بورڈز (آرآربی) کی امیدوار اور پھرسے منتخب ہونے کے لئے آئی ٹی یو کونسل  میں بھارت کی امیدوار کے تعارف کے لئے ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، شری دیووسنہ چوہان نے کہا کہ بھارت نے ، دنیا کو یہ احساس دلانے کے لئے کہ ایک مربوط معاشرے کے طورپر نیز آئی سی ٹی کے ساتھ ایس ڈی جیز 2030کے اصول کے لئے بھارت  نے  اپنے خوابوں کے خاکے کو ساجھا کیاہے۔ تاکہ پائیدارترقیاتی اہداف  2030کی حصولیابی کی جاسکے ۔

آرآربی کی رکنیت کے لئے بھارت کے امیداوار کے طورپر محترمہ ایم ریواتھی کا نام تجویز کرتے ہوئے ، وزیرموصوف نے کہاکہ محترمہ ریواتھی پیشہ ورانہ مہارت ، قائدانہ صلاحیتوں  مقررہ وقت میں اہم کام مکمل کرنے کے تئیں عہد بندی  ، باضابطہ طورپر مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت  اور مبنی برشمولیت آئی سی ٹی کی ترقی کی غرض سے  ضوابط  وضع کرنے  کا ایک وسیع تجربہ رکھتی ہیں ۔ جناب دیووسنہ چوہان نے آئی ٹی یوکے اہداف کوحقیقت کی شکل دینے میں تعاون کے تئیں بھارت کے عزم مصمم کا اعادہ کیااورشرکاء سے اپیل کی وہ آئی ٹی یو کونسل کے لئے بھارت کی امیدواری اور  آرآربی کے لئے محترمہ ایم ریواتھی کی امیدواری کی حمایت کریں ۔

تقریب کے دوران وزیرموصوف نے مختلف اجلاس میں شرکت کی جن میں ڈجیٹل  خامی   کو دورکرنے ، خیروعافیت ، سبھی کی شمولیت اور لچک کے لئے آئی سی ٹی کے بارے میں وزارتی گول میز میٹنگ اورمصنوعی ذہانت (اے آئی ) کے بارے میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات   شامل ہیں ۔

آئی سی ٹی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی ) سے متعلق اعلیٰ سطح کی میٹنگوں کے دوران ، جناب دیووسنہ چوہان شرکاء کو قابل بھروسہ آئی سی ٹی بنیادی ڈھانچے کی ترقی  کے لئے بھارت کی جانب سے کی گئیں پہل قدمیوں اور مصنوعی ذہانت کی صلاحیت کو بروئے کارلانے کی غرض سے حکومت کے ذریعہ کی جارہی کو ششوں کے بارے میں بتایا۔

ڈبلیو ایس آئی ایس 2022کے موقع پر اجلاس سے الگ  مواصلات کے مرکزی وزیرمملکت جناب دیووسنہ چوہان نے  کئی دوطرفہ میٹنگیں کیں اور بہت سی اہم شخصیات   اورعزت مآب مقتدرحضرات سے ملاقات کی ۔ جن میں آئی ٹی یو کے ڈپٹی سکریٹری میلکم جونسن ، ایران کے مواصلات اوراطلاعاتی ٹیکنولوجی کے وزیر جناب عیسی ٰ زارے پور ، جاپان کی پالیسی کوآرڈینیشن کے نائب وزیر جناب یوجی سساکی ، آئی ٹی یو کے سکریٹری جنرل جناب ہاؤلن ژہاؤ شامل ہیں ۔ وزیرموصوف نے انھیں دنیا کے سب سے بلندمجسمے  ، مجسمہ اتحاد (جناب سردارولبھ بھائی پٹیل ) کی مختصریادگارپیش کی ۔

آئی ٹی یو کے عزت مآب سکریٹری جنرل جناب ہاؤلن ژہاؤ نے آئی سی ٹی میں بھارت کے ذریعہ کی گئیں پہل قدمیوں کی تعریف کی ۔ ڈبلیو  ایس آئی ایس

کے چیئرمین پروفیسر عیسی ٰعلی ابراہیم نے ایک کامیاب کیس  کے طالعہ کے طورپر بھارت کو  نمایاں کیا۔

 

  

**********

 

)ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

u-6159


(Release ID: 1831506) Visitor Counter : 212