وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے روٹیری انٹرنیشنل ورلڈ کنونشن سے خطاب کیا
روٹیری ارکان ، کامیابی اورخدمت کاایک حقیقی مرقع ہیں
ہم مہاتمابدھ اورمہاتماگاندھی کی سرزمین ہیں ، جنھوں نے عملاً دکھادیاہے کہ دوسرے کے لئے زندہ رہنا کیاہوتاہے
فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ رہنے سے متعلق ہمارےصدیوں پرانے اقدارسے متاثرہوکر، 1.4ارب ہندوستانی ، ہمارے کرۂ ارض کو آلودگی سے مبّرا ، اورسرسبز بنانے کی غرض سے ہرممکن کوشش کررہے ہیں
Posted On:
05 JUN 2022 9:53PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج ایک ویڈیوپیغام کے ذریعہ ، روٹیری انٹرنیشنل ورلڈکنونشن سے خطاب کیا۔ روٹیری کلب کے ارکان کو کامیابی اورخدمات کاایک حقیقی مرقع قراردیتے ہوئے ، وزیراعظم نے کہاکہ ،ا س پیمانے کا ہرروٹیری اجتماع ، ایک چھوٹی عالمی اسمبلی کی طرح ہے اوریہ متنوع اوردرخشاں ہے ۔
روٹیری کے مقولوں ‘‘بے لوث خدمت ’’ اور ‘‘جو بہترین خدمت کرتاہے وہ سب سے زیادہ منافع کماتاہے ۔’’ کو اجاگرکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پورے بنی نوع انسان کی فلاح وبہبود کے لئے یہ اہم اصول ہیں اوران سے ہمارے مہنتوں اور سادھوں سنتوں کی تعلیمات کی گونج سنائی دیتی ہے ۔ انھوں نے کہا :‘‘ ہم مہاتمابدھ اورمہاتما گاندھی کی سرزمین ہیں ۔ جنھوں نے عملی کارروائی کرکے دکھا دیاہے کہ دوسرے کے لئے زندہ رہنا کیساہوتاہے ۔’’
سوامی وویکانند کا حوالہ دیتے ہوئے ، وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب ایک آزاد ، ایک دوسرے سے متعلق اورباہم مربوط دنیا میں زندگی بسرکررہے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اس بات کی بہت اہمیت ہے کہ افراد ، تنظیمیں اورحکومتیں ہمارے کرۂ ارض کو زیادہ خوشحال ، اور پائیدار بنانے کی غرض سے مل کرکام کریں ۔ انھوں نے مختلف النوع مقاصد جن کا کرۂ ارض پرمثبت اثر پڑتاہے ، پرسخت محنت کرنے کے لئے روٹیری انٹرنیشنل کی ستائش کی۔
انھوں نے کہاکہ بھارت ، ماحولیاتی تحفظ کی غرض سے کی جانے والی کوششوں کی قیادت کررہاہے ۔ وزیراعظم نے کہا:‘‘دیرپا اورپائیدارترقی وقت کی ضرورت ہے۔ فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ رہنے سے متعلق ہمارے صدیوں پرانے اقدار سے ترغیب حاصل کرکے ، 1.4ارب ہندوستانی ہمارے کرۂ ارض کو مقابلتاًزیادہ آلودگی سے پاک اورسرسبزبنانے کے مقصد سے ہرممکن کوشش کررہے ہیں ۔’’ انھوں نے اس سلسلے میں بھارت کی پہل قدمیوں جیسے بین الاقوامی شمسی اتحاد ، ‘‘ایک سورج ایک دنیا ، ایک گرڈ’’ اورلائف –ماحولیات کے لئے طرز زندگی ، کواجاگر کیا۔ انھوں نے یہ بھی بتایاکہ سال 2070تک نیٹ زیرو سے متعلق بھارت کی عہدبندی کی عالمی برادری نے بھی ستائش کی ہے ۔
وزیراعظم نے پینے کا صاف پانی فراہم کرنے ، صفائی ستھرائی وغیرہ کے سلسلے میں روٹیری انٹرنیشنل کے کام کی ستائش کی ہے اورپانچ برسوں میں صفائی ستھرائی کا مکمل طورپر احاطہ کئے جانے ، جیسے سووچھ بھارت مشن کے فائدوں کے بارے میں بات کی۔ انھوں نے پانی کاذخیرہ کرکے اسے بروئے کار لانے اورآتم نربھر بھارت جیسی تحریکوں کا بھی ذکرکیا۔ جوازسرنو بیداری پیداہونے کی وجہ سے ممکن ہوسکی ہیں ۔ انھوں نے بھارت میں درخشاں اور تابناک اسٹارٹ اپ شعبے کے بارے میں بھی بات کی ۔
انھوں نے کہا کہ بھارت تمام بنی نوع انسان کے ساتویں حصے کا مسکن ہے ، اتنے بڑے پیمانے پربھارت کی کسی بھی حصولیابی کا دنیا پرایک مثبت اثرپڑے گا۔ انھوں نے مثال کے طورپر کووڈ -19ویکسین داستان اورتپ دق کی بیماری کو بالکل ختم کرنےکے ، سال 2030کے عالمی نشانے سے پانچ سال پہلے ہی سال 2025تک اس بیماری کو بالکل ختم کردینے سے متعلق کوششوں کا ذکرکیا۔
جناب مودی نے روٹیری خاندان کو دعوت دی کہ کہ زمینی سطح پران کوششوں میں معاونت کریں ۔ وزیراعظم نے ان سے یہ بھی کہا کہ وہ یوگ کے دن کو پوری دنیا میں بڑی تعداد میں منائیں ۔
**********
)ش ح ۔ ع م۔ ع آ)
u-6145
(Release ID: 1831456)
Visitor Counter : 134
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam