وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم 5 جون کو ’مٹی کے تحفظ کی تحریک‘ پروگرام میں شرکت کریں گے
Posted On:
04 JUN 2022 9:37AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر 5 جون کو وگیان بھون میں 11 بجے ’مٹی کے تحفظ کی تحریک‘ پروگرام میں شرکت کریں گے۔ پروگرام کے دوران وزیراعظم حاضرین سے خطاب بھی کریں گے۔
’سیو سوئل موومنٹ یعنی مٹی کے تحفظ کی تحریک‘ مٹی کی خراب ہوتی ہوئی صحت کے بارے میں واقفیت میں اضافہ کرنے اور اس میں بہتری لانے کے لئےباشعور ردعمل کی ایک عالمی تحریک ہے۔ اس تحریک کا آغازسدھ گرو نے مارچ 2022 میں کیا تھا، جوموٹر سائیکل کے ذریعے 100 دن کے سفر میں 27 ملکوں سے گزریں گے۔ 5 جون، 100 دن کے اس سفر کا 75واں دن ہے۔ پروگرام میں وزیراعظم کی شرکت، بھارت میں مٹی کی صحت کو بہتر بنانے کے لئے مشترکہ فکر اور عہدبندی کی عکاسی کا اظہار ہوگی۔
*****
ش ح۔ ن ر
U NO: 6199
(Release ID: 1831051)
Visitor Counter : 188
Read this release in:
Tamil
,
Telugu
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Kannada
,
Malayalam