صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

’ای سنجیوانی‘،بھارتی حکومت کی مفت ٹیلی میڈیسن سروس این ایچ اے کے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن(اے بی ڈی ایم) کے ساتھ مربوط ہے


ای سنجیوانی کے صارفین اپنا 14 ہندسوں پر مشتمل منفرد آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ (اے بی ایچ اے) بنا سکتے ہیں اور اسے اپنے موجودہ صحت کے ریکارڈ سے منسلک  کرکے استعمال کرسکتے ہیں

Posted On: 03 JUN 2022 1:05PM by PIB Delhi

صحت سے متعلق قومی اتھارٹی (این ایچ اے)نے اپنی اہم اسکیم – آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن(اے بی ڈی ایم) کے ساتھ ای سنجیونی کے کامیاب انضمام کا اعلان کیا۔ یہ انضمام صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) کی ٹیلی میڈیسن سروس ای سنجیونی کے موجودہ صارفین کو باآسانی اپنا آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ(اے بی ایچ اے) بنانے اور موجودہ صحت کے ریکارڈ جیسے کہ نسخے، لیب رپورٹس وغیرہ کولنک کرنے اور اس کا بندو بست کرنے کے لئے استعمال کی اجازت دیتا ہے۔ اس طرح صارفین ای سنجیونی پر ڈاکٹروں کے ساتھ اپنے صحت کے ریکارڈ مشترک کرنے کے  اہل ہوں گے جس سے بہتر طبی فیصلہ سازی اور دیکھ بھال کے تسلسل کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

اس انضمام کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، این ایچ اے  کےسی ای او ڈاکٹر آر ایس شرما نے کہا’’ اے بی ڈی ایم کا مقصد بھارت میں موجودہ ڈیجیٹل ہیلتھ سلوشنز اور متعلقہ فریقوں میں موجود خلا کو پر کرنے کے لیے ڈیجیٹل ہائی ویز بنانا ہے۔ای سنجیوانی کااے بی ڈی ایم کے ساتھ انضمام ایسی ہی ایک مثال ہے جہاں 22 کروڑاےبی ایچ اے رکھنے والے افرادای سنجیونی کے ذریعہ بنائے گئے اپنے ہیلتھ ریکارڈ کو براہ راست اپنی پسند کے ہیلتھ لاکرز میں ایک ساتھ محفوظ  کر سکتے ہیں۔صارفین ای سنجیوانی پر اپنے پہلے سے منسلک صحت کے ریکارڈ کو ڈاکٹروں کے ساتھ بھی  مشترک کر سکتے ہیں جس سے مشاورت کے اس پورے عمل کو کاغذکے بغیربنایا جاسکتا ہے۔

ای سنجیونی سروس دو قسموں میں دستیاب ہے۔ پہلاای سنجیونی آیوشمان بھارت-ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹر(اے بی- ایچ ڈبلیو سی)ہے جو ڈاکٹر سے ڈاکٹر کے بیچ کی ٹیلی میڈیسن سروس  ہے جس کے ذریعہ ایچ ڈبلیو سی کا فائدہ حاصل کرنے والے افرادعملی طور پرڈاکٹروں اور ماہرین سے رابطہ کر سکتے ہیں جو کہ  اسپتال میڈیکل کالج میں تیسرے درجے کی صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات ہوسکتی ہیں۔ یہ حکومت کو دیہی علاقوں اور حاشیہ پر رہنے والے افراد میں صحت سے متعلق  عام اور خصوصی خدمات فراہم کرنے کے قابل بناتا ہے۔ دوسری قسم،ای سنجیونی او پی ڈی ملک بھر میں مریضوں کی خدمت کر رہی ہے،انہیں ان کے گھرسے ڈاکٹرو ں کے ساتھ براہ راست جوڑ رہی ہے۔دونوں ورژن – ای سنجیونی اے بی –ایچ ڈبلیو سی اورای سنجیونی او پی ڈی کواے بی ڈی ایم پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط کر دیا گیا ہے۔

ای سنجیوانی ٹیلی میڈیسن پلیٹ فارم میں  اب 40  دیگر ڈیجیٹل ہیلتھ ایپلی کیشنز بھی شامل ہو گئیں ہیں جنہوں نے اپنا اے بی ڈی ایم انضمام مکمل کر لیا ہے۔ یہ ہیلتھ ٹیک سروسز ساتھ ہی ساتھ  ملک کے لیے ایک مضبوط بین باہمی  تعاون کے قابل اور جامع ڈیجیٹل ہیلتھ ایکو نظام تیار کررہی ہیں۔اے بی ڈی ایم کے مربوط ایپس کے بارے میں مزید معلومات درج ذیل لنک پر حاصل کی جاسکتی ہیں:

  https://abdm.gov.in/our-partners.

*************

ش ح ۔ ش ر ۔ م ش

U. No.6073

 



(Release ID: 1830775) Visitor Counter : 158